آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید42 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

02 کرونا کے مریضوں کی موت ہوئی جبکہ07کرونا کے مریض صحت یاب ہوئے اور 300نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ،رپورٹ

بدھ 1 جولائی 2020 23:58

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2020ء) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید42 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور 02 کرونا کے مریضوں کی موت ہوئی جبکہ07کرونا کے مریض صحت یاب ہوئے اور 300نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے .نئے سامنے آنے والی42 کیسز میں سی04کا تعلق مظفرآباد، 1کا جہلم ویلی ،02کا نیلم، 01کا راولاکوٹ،01کا باغ،16کا میرپور،03کا بھمبر جبکہ 14کا کوٹلی سے ہے ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھمبر اور راولاکوٹ میں ایک ایک شخص کی کروناوائرس کی وجہ سے موت ہوئی۔آزادکشمیر میں اب تک16439 افرادکے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سی16387کے رزلٹ آچکے ہیں اور1135افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سی557افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ546 مریض زیر علاج ہیں اور 32 مریضوں کی موت ہوئی ہی.جن میں سے 13کا تعلق مظفرآباد،04کا راولاکوٹ،04کا باغ، 2کاتعلق سدھنوتی ،5کاتعلق میرپور اور04کابھمبرسے ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والی557 افرادمیں سے مظفرآبادسے 256، جہلم ویلی سی7، نیلم سے 6،سی ایم ایچ راولاکوٹ سی34، باغ سی60، حویلی سے 05،سدھنوتی سی35،میرپور سے 58، بھمبر سی63جبکہ ڈی ایچ کیو کوٹلی سی33 مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔کرونا کی546 مریضوں میں سی414 مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ132مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآبادمیں10،آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاوس مظفرآباد15،ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم ویلی میں 01،،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں5، ڈی ایچ کیو باغ میں03،ڈی ایچ کیو حویلی میں03 ،ڈی ایچ کیو سدھنوتی میں20،ڈی ایچ کیو میرپور میں42، نیو سٹی ہسپتال میرپور02، ڈی ایچ کیو بھمبر میں20، ڈی ایچ کیو کوٹلی میں11مریض زیر علاج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق14595افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور52افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔

ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے آزادکشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت کا عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے۔

آزادکشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر، کوٹلی، میرپور، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔ آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں کام کررہی ہیں جبکہ قرانطینہ مراکز کی دیکھ بحال انتظامیہ کررہی ہے اور صحت کی ٹیمیں بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :