ٖایکسائز ڈیپارٹمنٹ نوشہرہ نے مالی سال 2019-20 کے لئے مقررہ 23 کروڑ کا ہدف سو فیصد حاصل کرلیا

'ہدف سے دو کروڑ روپے کی زیادہ ریکوری ہوئی، جہانگیرہ میں چیک پوسٹ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ ٹیکس فیسیلیٹیشن سنٹر کا 60 فیصد تعمیراتی کام مکمل

بدھ 1 جولائی 2020 22:05

ف*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2020ء) ایکسائز ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نوشہرہ نے مالی سال 2019-20 کیلئے مقررہ 23 کروڑ کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔ ایکسائز ٹیکسیشن آفیسر فود اقبال نے یہاں سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے سٹاف نے دن رات محنت کرکے اپنے ہدف سے دو کروڑ روپے زیادہ کی ریکوری کرکے موجودہ مشکل صورتحال میں ناممکن کو ممکن بنایا ہے۔

(جاری ہے)

فواد اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ڈھائی کروڑ کا ہدف ملا تھا جس کی ریکوری کی گئی ہے اسی طرح موٹر وہیکل رجسٹریشن کی مد میں 72 لاکھ جبکہ ٹوکن ٹیکس کی مد میں تین کروڑ پانچ لاکھ کا ہدف بھی آسانی سے حاصل کرلیا گیا ہے۔ اسی طرح ٹوبیکو ڈویلپمنٹ سیس کی مد میں پندرہ کروڑ کا ہدف ملا تھا جس کی سو فیصد ریکوری کی گئی ہے اور کرونا کی وجہ سے سینیٹائزرز کی تیاری میں زیادہ استعمال ہونے والے ایتھانول لائسنسنز کی مد میں بھی ایک کروڑ ستر لاکھ کی ریکارڈ ریکوری ہوئی ہے۔ فواد اقبال نے مزید بتایا کہ انسداد منشیات کیلئے جی ٹی روڈ پر جہانگیرہ کے مقام پر چیک پوسٹ قائم کی گئی ہے جبکہ نوشہرہ میں زیر تعمیر ٹیکس فیسیلیٹیشن سنٹر پر 60 فیصد تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہی