تھانہ مروٹ پولیس کی بڑی کارروائی،A کیٹیگری کا مجرم اشتہاری اور اسلحہ ناجائز رکھنے والا ملزم گرفتار

جمعہ 3 جولائی 2020 15:31

تھانہ مروٹ پولیس کی بڑی کارروائی،A کیٹیگری کا مجرم اشتہاری اور اسلحہ ..
ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) تھانہ مروٹ پولیس کی بڑی کاروائی،A کیٹیگری کا مجرم اشتہاری اور اسلحہ ناجائز رکھنے والا ملزم گرفتار،مجرمان سے تفتیش جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کے حکم پراشتہاری مجرمان اور ناجائز اسلحہ کے خلاف موثر اور مربوط مہم جاری ہے۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ مروت سب انسپکٹرنزاکت نوید کی قیادت میں پولیس ٹیم نے راہزنی کے مقدمہ میں ملوث مجرم اشتہاری محمد مشتاق ولد محمد شریف کو گرفتار کرلیا۔

مجرم اشتہاری مشتاق سال2016 سے پولیس کو مطلوب تھا۔اسی طرح پولیس ٹیم نے اسلحہ ناجائز کے خلاف کاروائی کے دوران ملزم قاسم علی سے پسٹل 30بور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، مجرمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہاکہ ضلعی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف برسرپیکار ہے۔ایسے عناصر کی گرفتاری کے لیے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اپنے فرائض پوری ایمانداری سے سرانجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :