پی ٹی آئی کا کے الیکٹرک کیخلاف ہیڈ آفس کے باہر دھرنا

:کے الیکٹرک نے کراچی کی عوام کا خون چوس رہی ہے، بجلی کمپنی نے جو وعدے کئے تھے ایک بھی پورا نہیں کرسکی،حلیم عادل شیخ

پیر 6 جولائی 2020 23:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) پی ٹی آئی کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف کے لیکٹرک ہیڈ آفیس کے باہر دھرنا دیا گیا۔ احتجاجی دھرنے میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ اراکین سندھ اسمبلی نے شرکت کی۔ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی ڈاکٹرسعید آفریدی، شاھنواز جدون، راجا اظھر، رابستان خان، و دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں نے دھرنے میں شرکت کی۔

احتجاجی دھرنے میں پی ٹی آئی رہنمائوں نے کے الیکٹرک کے خلاف نعریبازی بھی کی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کے الیکٹر ک میں ایسے لوگ شامل ہیں جن کے منہ کو خون لگ چکا ہے، کے الیکٹرک نے کراچی کی عوام کا خون چوس رہی ہے۔

(جاری ہے)

ٹوٹی ہوئی کی وجہ سے کرنٹ لگنے سے پچھلی بارشوں میں بڑے حادثات ہوئے۔

کے الیکٹرک نے جو وعدے کئے تھے ایک بھی پورا نہیں ہوا نہ انفرااسٹریکچر پر خرچ کیا گیا۔ ہم آج اس قاتل، چور اور کراچی کی دشمن کے الیکٹرک سے حساب مانگ رہے ہیں۔ سعید غنی اور پیپلزپارٹی والے کہتے ہیں کے الیکٹرک مرکزی کے کہنے پر چلتی ہے۔ 2009 میں صوبے اور وفاق میں پ پ کی حکومت تھی ابراج گروپ کو یہ کمپنی پیپلزپارٹی نے 2009 میں دی تھی۔ پاکستان کی تاریخ میں بڑے فراڈوں میں سے کے الیکٹرک کا بھی ایک بڑا فراڈ ہے۔

کے الیکٹرک کی مکمل فرانزک آڈٹ کرائی جائے، 2009 سے اور اس سے پہلی کی بھی آڈٹ کرائی جائے۔ کے الیکٹرک لوڈ شیڈنگ فوری ختم کرے۔ ہم سارے اراکین آج سراپا احتجاج ہیں ہمارے صبر کو نہ آزمایا جائے، کراچی کو جنہوں نے تباہ کیا ہے ان کے خلاف کارروائی کر کے کراچی میں ترقیاتی کام کروائیں جائیں۔ مرکزی سے مکمل 480 میگا واٹ بجلی مل رہی ہے، گئس فرنس آئل بھی دیا جارہا ہے، یہ لوگ جھوٹ بول رہے ہیں کہ ان کو فرنس آئی نہیں مل رہا۔

کے الیکٹرک نے سارا انفراسٹریکچر تباہ کر دیا ہے ہے ٹانبے کی تاریں فروخت کر کے کھاگئے ہیں۔ اربوں روپے سالانہ کراچی کی عوام سے بٹورے جاتے ہیں۔ اس گرمی کے حالات میں بھی شدید لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ 2011ع میں عارب نقوی چیف کے الیکٹرک کو کراچی کی عوام کو تنگ کرنے اعزاز میں ستارہ امتیاز دیا گیا تھا۔ آج کے الیکٹرک جو عذاب بنی ہوئی ہے اس میں پیپلزپارٹی شامل ہے۔

کے الیکٹرک نے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کو سب فائدے، نوکریاں، بھتے دیئے۔ پی ٹی آئی میں کوئی چور نہیں نہ کے الیکٹرک کے بینیفیشری ہیں۔ وزیر اعظم سے اپیل کرتے ہیں کے الیکٹرک کے عذاب سے کراچی کی عوام کی جان چھڑوائیں۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا عزیر بلوچ کی جی آئی ٹی رپورٹ تبدیل کر دی گئی ہے۔ سب کو معلوم ہے کہ عزیر بلوچ کس کے کہنے پر کام کر رہے تھے۔ کراچی میں خون کی ہولیاں کھیلی گئیں بھتی مافیہ نے کراچی کو تباہ کیا تھا پیپلزپارٹی قادر پٹیل اور عزیر بلوچ سے پریس کانفرنس کرواتی تھے، ان قاتلوں کا حساب ہونا چاہیے اللہ تعالیٰ کے پاس ساری جی آئی ٹیز بنی ہوئی ہیں وہاں کوئی قاتل نہیں بچے گا۔ عمران خان سے اپیل ہے کہ کراچی میں قاتلوں کو سزائیں دلوائی جائیں۔