پنجاب میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں جس کی اپوزیشن کو بہت جیلسی ہے‘نعمان لنگڑیال

زرعی شعبہ میں ترقی اور کسان کی خوشحالی کے لیے شب و روز محنت کر رہے ہیں ، اپوزیشن زرعی شعبہ کی ترقی سے خوش نہیںہے

منگل 7 جولائی 2020 18:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں جس کی اپوزیشن کو بہت جیلسی ہے ،دو سالوں میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ثابت کر دیا کہ وہ شہباز شریف سے زیادہ ذہین ، بردبار ، محب وطن اور انسان دوست وزیر اعلی ہیں جنہوں نے شہباز شریف کی طرح کرپشن سے ہاتھ نہیں ملایا بلکہ کرپشن کو ایک گالی سمجھا ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ نہ حقائق کو کوئی چھپا سکتا ہے نہ جھوٹ چھپایا جا سکتا ہے ۔زرعی شعبہ میں ترقی اور کسان کی خوشحالی کے لیے شب و روز محنت کر رہے ہیں ۔ اپوزیشن زرعی شعبہ کی ترقی سے خوش نہیںہے ۔ اپوزیشن کرپشن کی چیمپئن ہے اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار محبتوں کے سفیر اور یہی تحریک انصاف کا منشور ہے کہ لوگوں کی عزت و خدمت کے ریکارڈ قائم کریں ۔