آصف زرداری سے متعلق بیان،پیپلز پارٹی کی شازیہ سومرو نے مراد سعید کو ہیڈ فون دے مارا، محفوظ رہے
عزیر بلوچ کے مطابق لیاری کے علاقے میں اپنی مرضی کے پولیس افسران لگائے، جوئے کے اڈوں کی سرپرستی کی، بھتہ وصولی کیلئے مسلح گروپ بنائے ، مراد سعید
جمعرات 9 جولائی 2020 17:51
(جاری ہے)
انہوں نے بیان حلفی پڑھنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ 2008 سے 2013 تک مختلف ذرائع سے اسلحہ خریدا، پولیس مقابلے، اغوا برائے تاوان، قتل غارت گری، تھانوں پر حملے اور ہڑتالوں کو کامیاب بنانے کے لیے میں نے طاقت کا مظاہرہ کیا۔
انن کا کہنا تھا کہ عذیر نے کہا کہ لیاری کے علاقے میں اپنی مرضی کے پولیس افسران لگائے، جوئے کے اڈوں کی سرپرستی کی، بھتہ وصولی کے لیے مسلح گروپ بنائے اور بھتہ آصف زرداری کی بہن اور عذیر بلوچ کو جا رہا ہے۔مراد سعید نے کہا کہ عذیر بلوچ کہتا ہے کہ مجھے قتل کرنا تھا، قتل کے لیے تین پولیس موبائلیں میں نے جمع کیں، انسپکٹر یوسف بلوچ، ایس ایچ او جاوید بلوچ اور انسپکٹر چاند خان کو استعمال کیا، بندے اغوا کیے، سر تن سے جدا کیا، اس سے فٹبال کھیلی، اس کی ویڈیو بنائی، لاشوں کو آگ لگائی اور سرپرستی آپ کی تھی۔رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ عذیر نے بتایا کہ میں نے سینیٹر یوسف بلوچ کے کہنے پر 500 سے زائد نوکریاں جرائم پیشہ افراد میں تقسیم کیں، میں نے اویس مظفر ٹپی کو آصف زرداری کے لیے 14شوگر پر قبضے میں مدد کے لیے استعمال کیا، میں نے اپنے گروپ کے 15-20 لڑکے آصف زرداری کے کہنے پر بلاول ہاؤس میں بھیجے جنہوں نے بلاول ہاؤس کے گردونواح میں لوگوں کو ہراساں کیا اور 30-40 گھر خالی کرائے۔اس دوران پیپلز پارٹی کے اراکین ایوان سے احتجاجاً واک آؤٹ کر گئے اور پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شاہد رحمانی نے ایوان میں کورم نامکمل ہونے کی نشاندہی کرائی۔پیپلز پارٹی کے اکثر اراکین کے واک آؤٹ کے بعد پیپلز پارٹی کی شازیہ سومرو نے مراد سعید کو ہیڈ فون اٹھا کر مار دیا۔پیپلز پارٹی اراکین کے واک آؤٹ کے بعد کورم کی گنتی کا عمل جاری تھا کہ شازیہ سومرو اپنی بینچز سے اٹھ کر ن لیگ کی بینچز پر آئیں اور انہوں نے ہیڈ فون اٹھا کر مراد سعید کو پھینک کر مارا البتہ خوش قسمتی سے انہیں ہیڈ فون نہیں لگا۔اس کے بعد کورم مکمل ہونے تک اجلاس کو ملتوی کردیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.