فارن فنڈنگ کیس میں تاخیری حربے استعمال ہوئے، اکبر ایس بابر

الیکشن کمیشن پر مکمل اعتماد ہے جب ریکارڈ آئے گا تو حقیقت سامنے آجائے گی، بیان

جمعرات 9 جولائی 2020 19:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2020ء) تحریک انصاف کے سابق عہدیدار اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور عمران خان سے اداروں کو کام سے روکنے کی توقع نہیں تھی، فارن فنڈنگ کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما اکبر ایس بابر نے کہا کہ میں ثبوت کے ساتھ کہہ رہا ہوں تحریک انصاف نے فنڈنگ قوانین کی دھجیاں اڑائی ہیں ، ہمیں الیکشن کمیشن پر مکمل اعتماد ہے جب تمام ریکارڈ آئے گا تو حقیقت سامنے آجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میرا مقصد تحریک انصاف پر پابندی نہیں بلکہ جو لوگ ملوث ہیں ان کو جوابدہ ہونا چاہیے ،کیونکہ ہم نے تحریک انصاف کسی شخصیت کے لیے نہیں بنائی تھی۔تحریک انصاف اس لیے بنائی تھی کہ یہ لیڈر شپ کے لیے ماڈل ادارہ بنے گا۔