موجودہ حکومت کو پانچ سال مکمل کرکے عوام کی عدالت میں خود کو پیش کرنا ہوگا تا کہ ان کو اپنے کیے کی سزا مل سکے،نوابزادہ راجہ طالب مہدی خان

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 9 جولائی 2020 19:18

موجودہ حکومت کو پانچ سال مکمل کرکے عوام کی عدالت میں خود کو پیش کرنا ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) موجودہ حکومت کو پانچ سال مکمل کرکے عوام کی عدالت میں خود کو پیش کرنا ہوگا تا کہ ان کو اپنے کیے کی سزا مل سکے اگر موجودہ حکومت کو وقت سے پہلے ختم کیا جاتا ہے تو پھر سیاسی شہید کا روپ دھاریں گئے اور عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کرینگے لیکن عوام کو ان کے سچ اور جھوٹ کا علم ہو چکا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما نوابزادہ راجہ طالب مہدی خان نے آج مختلف دیہاتوں کے وفود سے ان کی شکایات اور مسائل سننے کے بعد کیا لوگوں نے انہیں اپنے علاقہ میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور کہاکہ ہمارے نمائندے صرف جمع خرچ کرنے کے عادی ہے جس سے ہم لوگ تنگ آ چکے ہیں جس پر نوابزادہ راجہ طالب مہدی خان نے کہا کہ جس طرح الیکشن ہوئے وہ پاکستان اور دنیا کی عوام کو بخوبی پتہ ہیں کیونکہ سلیمانی جن نے راتوں رات جس طرح الیکشن کے نتائج تبدیل کیے اور جس طرح لوگوں نے دوسری پارٹیاں چھوڑ کر ان نیک لوگوں کی پارٹیوں میں شمولیت اختیار کی وہ سب جانتے ہیں کیونکہ ان کے کارناموں کی وجہ سے وہ سلیمانی چادر اتر چکی ہے اور لوگ ان کے معاملات کو جان چکے ہیں لیکن موجودہ وزیراعظم بہت خوش قسمت ہیں کہ انہیں کورونا کی وباء نے اس طرح تحفظ دیا ہوا ہے کہ عام آدمی فاقہ کشی اور خود سوزی پر مجبور ہو چکا ہے انہوں نے کہاکہ جہلم شہر میں میونسپل کارپوریشن کے تاجروں کے ساتھ جو غیر منصفانہ رویہ کرایہ داری کے ضمن میں اپنایا گیا وہ قابل مذمت ہے جس پر وزیراعلی پنجاب کو ازخود نوٹس لیکر غریب تاجروں کو ریلیف دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

کیونکہ موجودہ حالات میں کاروبار کی جو صورتحال ہے اس کیوجہ سے تاجر معاشی بحران کا شکار ہیں جس میں حکومت کو ان کی مدد کرنے کی بجائے ان پر ظلم بند کرنا ہوگا۔