لاک ڈائون سے متاثرہ واٹر سپلائی صارفین کے لیے خوش خبری ،مظفرآباد کے تمام ڈاکخانوں میں پانی کے بلات کی وصولی کیلئے اہم سنگ میل عبور ،محکمہ پبلک ہیلتھ وجنرل پوسٹ آفس کے مابین باضابطہ طور پر معاہدہ طے پاگیا

جمعہ 10 جولائی 2020 17:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2020ء) لاک ڈائون سے متاثرہ واٹر سپلائی صارفین کے لیے خوش خبری ،مظفرآباد ڈویژن کے تمام ڈاک خانوں میں پانی کے بلات کی وصولی کیلئے اہم سنگ میل عبور ،محکمہ پبلک ہیلتھ وجنرل پوسٹ آفس کے مابین باضابطہ طور پر معاہدہ طے پاگیا، کورونا وبا ،ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن مظفرآبا دنے پاکستان پوسٹ آفس کے ساتھ مل کر صارفین کے بلات کی بلا رکاوٹ تمام ڈاک خانوں میں ادائیگی کیلئے اقدامات شروع،۔

قبل ازیں صرف ایک بنک میں بلات کی ادائیگی کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا تھا،،دفتر مہتمم تعمیرات عامہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن مظفرآباد میںایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انجینئر راجہ امجد صدیق مہتمم پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن مظفرآباد اور محمد عارف خان نیازی چیف پوسٹ ماسٹرنے باضابطہ معائدہ پر دستخط کیے۔

(جاری ہے)

تقریب میں ناظم پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سرکل مظفرآباد انجینئر عبد الباسط نے خصوصی شرکت کی، پاکستان پوسٹ آفس اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے دیگر آفیسران بھی موقع پر موجود تھے،دورافتادہ علاقوں چناری ،چکار،گڑھی دوپٹہ میں پوسٹ آفس موجود ہیںجن پر صارفین پورے ہفتہ کے دوران بلات کی ادائیگی کرسکیںگے،علاوہ ازیں مظفرآباد کے جنرل پوسٹ آفس میں نائنٹ پوسٹ کی سہولت موجود ہے جہاں رات نو بجے تک بلاتعطل واٹر چارجز کی ادائیگی کی جاسکے گی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن مظفرآباد محدود وسائل میں تقریبا تین لاکھ پچاس ہزار سے زائد صارفین کو روزانہ کی بنیاد پر ایک کروڑ تیس لاکھ گیلن WHOکے تعین کردہ معیار کے مطابق صاف پانی کی فراہم کررہا ہے۔

حالیہ دنوں میں سول سوسائٹی آزادکشمیر و ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن مظفرآباد کی ہدایت کی روشنی میں پاکستان کونسل آف ریسریچ ان واٹر ریسورسز نے مظفرآباد شہر اور مضافاتی علاقہ جات سے مختلف چشموں، ٹیوب ویلز اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے منسلکہ کنکشن ہا کے 43 واٹر سیمپل کے ٹیسٹ سے متعلق رپورٹ شائع کی ہے، جس کے مطابق ٹیسٹ کئے گئے 27چشموں میں سے 8اور 4 ہینڈ پمپ /ٹیوب ویل میں سے 1 پینے کے قابل پائے گئے ہیںجبکہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے منسلکہ کنکشن سے حاصل کئے گئے تمام 12 نمونے مظفرآباد شہر کے مختلف ایریا جات میں لوگوں کے گھروں سے حاصل کئے گئے تھی)پینے /استعمال کے لئے محفوظ پائے گئے ہیں۔

صارفین کو سہولیات بہم پہنچانے کیلئے ون ونڈ و صارف سہولت مرکزکام کررہا ہے،جہاں ایک ہی جگہ پر صارفین کی تمام تر شکایات کا ازالہ ممکن ہے۔