پی ٹی آئی وزیر اعلی ہاوس کے سامنے احتجاج کرے، نعیم الرحمن

کے الیکٹرک 26لاکھ صارفین کو بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ،امیر جماعت اسلامی کراچی

جمعہ 10 جولائی 2020 17:43

پی ٹی آئی وزیر اعلی ہاوس کے سامنے احتجاج کرے، نعیم الرحمن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2020ء) جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کو کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کرنا ہے تو وزیر اعلی ہاوس کے سامنے کرے۔

(جاری ہے)

کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے سامنے جماعت اسلامی کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا گیا جس میں حافظ نعیم الرحمن سمیت جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ کے الیکٹرک 26لاکھ صارفین کو بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی، اس کا لائسنس منسوخ کرکے فوری طور پر قومی تحویل میں لیا جائے۔انہوں نے کے الیکٹرک کے خلافہفتہ کو شام 4 بجے شاہراہ فیصل پر احتجاج کا بھی اعلان کیا اور شہریوں سے احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کی۔