لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

پیر 13 جولائی 2020 14:50

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے،تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخواہ،اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک اور آندھی کی ساتھ بارش کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، سرگودھا،فیصل آباد،اٹک،جہلم،چکوال،راولپنڈی،مری، میانوالی اور ٹیکسلا میںآندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہیٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکے روز صوبائی دارالحکومت میںریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت36سی38ڈگری سینٹی گریڈ رہاجبکہ ہوا میں نمی کا تناسب78فیصد رہا۔