بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم شدیدگرم اور مرطوب رہے گا، ژوب ، سبی ، کوہلو، بارکھان،لورالائی اور موسی خیل میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،محکمہ موسمیات

منگل 14 جولائی 2020 15:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدیدگرم اور مرطوب رہے گا، ژوب ، سبی ، کوہلو، بارکھان،لورالائی اور موسی خیل میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارلحکوت کوئٹہ میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ر، نوکنڈی 41 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ صوبے کا گرم ترین علاقہ ریکارڈکیا گیا، سبی میں 45ڈگری ، تربت میں 45 ، گوارد میں 36 ، قلات میں33 ڈگری سینٹی گریڈ، جیونی میں 34 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 11فیصد ریکارڈکیا گیا ، گوادر میں ہوا میں نمی کا تناسب 64 ،جیونی میں ہوا میں نمی کا تناسب 64 جبکہ قلات میں ہوا میں نمی کا تناسب27 فیصد ریکارڈکیا گیا۔