آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید33افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

320نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے اور ایک کرونا کے مریض کی موت ہوئی،رپورٹ

منگل 14 جولائی 2020 23:24

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید33افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور20کرونا کے مریض صحت یاب ہوئے جبکہ320نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے اور ایک کرونا کے مریض کی موت ہوئی۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سی2کا تعلق مظفرآباد،1کا پونچھ،3کا باغ،5کا میرپور،18کا بھمبر اور 4 کا کوٹلی سے ہے جبکہ مظفرآباد میں ایک شخص کرونا کی وجہ سے فوت ہوا۔

آزادکشمیر میں اب تک20626 افرادکے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سی20574کے رزلٹ آچکے ہیں اور1688افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سی1049افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ593مریض زیر علاج ہیں اور 46مریضوں کی موت ہوئی ہی.جن میں سے 18کا تعلق مظفرآباد،04کا راولاکوٹ،05کا باغ، 2کاتعلق سدھنوتی،5کاتعلق میرپور اور07کابھمبر اور5کا کوٹلی سے ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والی1049 افرادمیں سے باغ سے 84،بھمبر سی115، جہلم ویلی19،حویلی17، کوٹلی 85،میرپور179،مظفرآباد417،نیلم 9، پونچھ74،سدھنوتی سی50 مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔کرونا کی593 مریضوں میں سی502مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ91مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآبادمیں18،آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاوس مظفرآباد11،ڈی ایچ کیو جہلم ویلی میں 3،ڈی ایچ کیو نیلم میں1،سی ایم راولاکوٹ میں4،سی ایم ایچ باغ میں2،ڈی ایچ کیو سدھنوتی میں 7،ڈی ایچ کیو میرپور میں 11، نیو سٹی ہسپتال میرپور18، ڈی ایچ کیو بھمبر میں14، ڈی ایچ کیو کوٹلی میں2 مریض زیر علاج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق18103افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور52افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔

ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے آزادکشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت کا عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے۔

آزادکشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر، کوٹلی، میرپور، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔ آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں کام کررہی ہیں جبکہ قرانطینہ مراکز کی دیکھ بحال انتظامیہ کررہی ہے اور صحت کی ٹیمیں بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :