پولیس کی ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی ،2ملزمان گرفتار

پیر 27 جولائی 2020 15:17

پولیس کی ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی ،2ملزمان گرفتار
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2020ء) تھانہ جھاوریاں پولیس نے کاروائی کرکے دوملزمان سے کلاشنکوف اورپسٹل برآمدکرلیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پروناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھاوریاں ظفر عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمود حشمت وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزمان احتشام علی ولد محمد خان سکنہ ہائے جھاوریاںضلع سرگودہا سے کلاشنکوف اورمحمد عمران ولد گل محمد سکنہ ہائے جھاوریاں ضلع سرگودہاسے پسٹل30بوربرآمدکرکے ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔دونوںملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :