سیکرٹری صحت عامہ میجرجنرل طاہرسردارکادورہ کوٹلی

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹلی اورغازی کشمیرتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال فتح پورتھکیالہ کامعائنہ کیا

منگل 28 جولائی 2020 18:18

کوٹلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2020ء) سیکرٹری صحت عامہ میجرجنرل طاہرسردارکادورہ کوٹلی۔دورہ کے دوران انہوںنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹلی اورغازی کشمیرتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال فتح پورتھکیالہ کامعائنہ کیا۔معائنہ کے دوران سیکرٹری ہیلتھ میجر جنرل طاہرسردارنے ضلع کوٹلی میںمحکمہ صحت عامہ کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے مثالی قراردیا۔

انہوںنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹلی میںآئی سی یو،چلڈرن وارڈ،میڈیکل وارڈسمیت دیگرشعبہ جات کابھی معائنہ کیا۔اس موقع پرڈی ایچ او ڈاکٹرسیدشفقت حسین شاہ اورایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹرسردارنصراللہ خان ودیگرمتعلقین بھی موجودتھے۔ڈی ایچ او ڈاکٹرسیدشفقت حسین شاہ اورایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹرسردارنصراللہ خان نے سیکرٹری ہیلتھ میجرجنرل طاہرسردارکوتفصیلی بریفنگ بھی دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ میجرجنرل طاہرسردارنے کہاکہ محکمہ صحت آزادکشمیرمحدودوسائل کے اندررہتے ہوئے بھی اپنی کارگزاری بہترین پیش کررہاہے ضلع کوٹلی کے محکمہ صحت کی کارکردگی مثالی ہے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان،وزیرصحت ڈاکٹرنجیب نقی کی ہدایات کی روشنی میںآزادکشمیربھرکے اندرتمام ہسپتالوںمیںصحت کی سہولیات باہم پہنچانے کے لیے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیںخصوصا لائن آف کنٹرول کے نزدیک تمام ہسپتالوںمیںاضافی سہولیات فراہم کی جارہی ہیںتاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میںلوگوںکوپریشانی کاسامنانہ کرناپڑے۔

انہوںنے کہاکہ لائن آف کنٹرول کے زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات دینے اور ہسپتال ہذا میں دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے بہتر انداز میں سروسز دینے پر ہسپتال انتظامیہ ڈاکٹرز سٹاف کے کام کو سراہتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرزودیگرنرسنگ سٹاف اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوںکومزیدبہتراندازسے سرانجام دیں۔انہوںنے ایل اوسی پرآبادشہریوںکے عزم وحوصلے کو بھی داددی ۔

انہوںنے حالیہ covid19 وبائی صورتِ حال میں فرنٹ لائین محکمہ صحت کے ملازمین کی خدمات کو بہترین انداز میں پیش کرنے پر شاباش دی ۔دریںاثناء انہوںنے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پودہ بھی لگایا۔سیکرٹری ہیلتھ میجرجنرل طاہرسردارنے ڈاکٹر محمد اخلاق اور دیگر محکمہ صحت کے کورونا وبا سے دورانِ سروس شہیدوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اوران کی مغفرت وبخشش اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعابھی کی۔