عوام سے گزارش ہے کورونا کے باعث عید سادگی کے ساتھ منائی جائے ‘کھوئی رٹہ کے تاجر رہنماء کی اپیل

بدھ 29 جولائی 2020 13:36

ڈونگی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2020ء) کھوئی رٹہ کے معروف تاجر میاں رفاقت آف چڑی نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ عید سادگی کے ساتھ منائی جائے کرونا وائر س کی وجہ سے ہر گھر میں معاشی مسائل ہیں مخیر حضرات اپنی قریب بسنے والے غرباء کا عید کے موقع پر خاص خیال رکھیں اورعید انتہائی سادگی کے ساتھ مناتے ہوئے سنت ابراہیمی اد ا کریں ان خیالات کا اظہار کھوئی رٹہ کے معروف تاجر میاں رفاقت آف چڑی نے اپنے اخباری بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے غریبوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں عید کے موقع پر ہم کو صرف اپنے بارے میں نہیں سوچنا چاہیے بلکہ ان غرباء ، یتیم بچوں کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے جو عید کے موقع پر کسی مسیحا کے منتظر ہوتے ہیں ایسے لوگوں کی مدد کر کے دل کو سکون بھی ملتا ہے اور آخرت بھی سنور جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :