علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، کویت بحرین، عمان اور امریکہ میں رہائشی پاکستانیوں کیلئے میٹرک ،ایف اے اور آئی کام پروگرامز میں داخلوں کا اعلان

جمعرات 30 جولائی 2020 23:54

سکھر۔ 30جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، کویت بحرین، عمان اور امریکہ میں رہائشی پاکستانیوں کیلئے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (میٹرک)، ہائیر سکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایف اے جنرل) اور آئی کام پروگرامز میں داخلہ شروع کیے ہیں بیرون ممالک رہنے والے پاکستانیوں کے لیے داخلہ فارم اور پراسپکٹس ویب سائٹ https://aiou.edu.pk/overseasdel.asp سے ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے ، تعلیمی اسناد کی مصدقہ نقول ، شناختی کارڈ ، پاسپورٹ ، ویزا، اقامہ کی مصدقہ نقول داخلہ فارم کے ساتھ منسلک کرنا ہے۔

(جاری ہے)

داخلے کے خواہش مند افراد کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ داخلہ فارم کے ساتھ اپنی تازہ تصاویر چسپاں کریں ، تصویر کے بغیر داخلہ فارم قابل قبول نہیں ہوگا۔ داخلہ فیس اور فارم جمع کرانے کا طریقہ پراسپکٹس میں درج ہے ۔ اوپن یونیورسٹی ملک کی واحد جامعہ ہے جو کہ کئی سال سے مشرق وسطیٰ کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو تعلیمی سہولتیں فراہم کررہی ہے ۔ داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف ریجنل سروسز (اوورسیز سیکشن )،بلاک نمبر 2 ۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیکٹرH-8 اسلام آباد سے براہ راست یا فون نمبرز +92519057165, +92519250175 پر رابطی کیا جاسکتا ہے۔