پنجاب یونیورسٹی کے سابق ایڈیشنل کنٹرولر احمد چٹھہ کے قتل پر وائس چانسلر و دیگر کی مذمت و اظہار افسوس

جمعہ 31 جولائی 2020 18:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2020ء) پنجاب یونیورسٹی کے سابق ایڈیشنل کنٹرولر، ایڈیشنل رجسٹرار اور پنجاب یونیورسٹی ٹاون ون مینجمنٹ سوسائٹی کے موجودہ سیکرٹری احمد علی چٹھہ کے بیہمانہ قتل پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد، صدر اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری ، صدر آفیسرز ویلفئیر ایسوسی ایشن جلیل طارق، صدر لائبریرینز ایسوسی سیف الرحمن نے شدید مذمت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پولیس اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہید احمد علی چٹھہ کے خاندان کے غم میں برابرشریک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اللہ پاک مرحوم کو شہادت کے بلند مرتبے پر فائز فرمائے اور اہلخانہ کو یہ عظیم سانحہ برداشت کرنے کے لئے صبر عطا فرمائے۔