میں نے اسمبلی کے لیے کان بند کرنے والا آلہ لے لیا ہے

جب اپوزیشن والے اسمبلی میں تقریر کریں گے تو میں اس کو کان میں لگاؤں گا، دوسرے اراکین کو بھی گفٹ بھی کروں گا، علی زیدی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 31 جولائی 2020 23:43

میں نے اسمبلی کے لیے کان بند کرنے والا آلہ لے لیا ہے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-31جولائی2020ء) میں نے اسمبلی کے لیے کان بند کرنے والا آلہ لے لیا ہے، وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے اپوزیشن پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اسمبلی کے لیے کان بند کرنے والا آلہ لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب اپوزیشن والے اسمبلی میں تقریر کریں گے تو میں اس کو کان میں لگاؤں گا، دوسرے اراکین کو بھی گفٹ بھی کروں گا۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا کہ ایک صوبائی وزیر تعلیم ٹی وی پرآکربڑی باتیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نالیاں بند ہونے اورکچرا نہ اٹھائے کا ذمہ دار یوسی چیئرمین اورصوبائی حکومت ہوتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ نے جن افراد کے لئے کام کیا ہے یا جن لوگوں نے اسے بنایا ہے، وہ آج سندھ اسمبلی میں بیٹھ کر تقاریر کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے جےآئی ٹی پارٹ ون جاری کیا جبکہ پارٹ ٹو میں نے ریلیز کیا، نثارمورائی اوربلدیہ فیکٹری کیس پربھی جے آئی ٹی بنی ہے، گزشتہ 6 ہفتے نہایت اہمت کے حامل تھے۔ بلدیہ فیکٹری کے معاملے پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلدیہ فیکٹری میں 275 لوگوں کو زندہ جلایا گیا، بلدیہ فیکٹری کی جے آئی ٹی میں لکھا سندھ پولیس نے غلط تحقیقات کیں۔

تاہم عزیر بلوچ پر بات کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ عزیربلوچ کو 12 سال کی سزا ہوچکی ہے، عزیربلوچ کی پشت پناہی کرنیوالے اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں۔ عزیربلوچ کو بنانے والے سندھ اسمبلی میں تقریریں کرتے ہیں، عزیربلوچ نے کہا آصف زرداری سے خطرہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے بارے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیں گے۔