دھماکوں کے بعد بیروت کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا گیا

دھماکوں کے بعد دارالحکومت بیروت میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ایوان صدر کی طرف سے جاری ایک بیان میں بیروت کو آفت زدہ شہر قرار دے دیا

Khurram Aniq خُرم انیق جمعرات 6 اگست 2020 12:50

دھماکوں کے بعد بیروت کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا گیا
بیروت (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-06اگست2020ء) دھماکوں کے بعد بیروت کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم ڈیفنس کونسل کی طرف سے منگل اور بدھ کی درمیانی شب جاری ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ دھماکوں کے بعد دارالحکومت بیروت میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ایوان صدر کی طرف سے جاری ایک بیان میں بیروت کو آفت زدہ شہر قرار دے دیا ہے۔

خیال رہے کہ ۔ گزشتہ روز ہونے والے دھماکوں نے لبنان کے دارالحکومت کے بڑے حصے کو تباہ کر دیا ہے۔ بندرگاہ کے علاوہ شہر کی کئی عمارتیں اور اہم تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔تباہ کن واقعے کے باعث بیروت کے ہزاروں گھر متاثر ہوئے ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ لبنان کی حکومت نے بیروت میں 2 ہفتے کی ایمرجنسی نافذ کی ہے۔ اس دوران شہر میں فوج تعینات رہے گی۔

(جاری ہے)

جبکہ بندرگاہ کے جن افسران کو گزشتہ روز کے دھماکوں کا ذمے دار قرار دیا گیا ہے، انہیں گھروں میں نظربند کر کے باہر فوجی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ بیروت بم دھماکوں سے آخری اطلاعات تک 135 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جا چکی، جبکہ زخمیوں کی تعداد 5 ہزار سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ ریڈ کراس نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں کئی گنا اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

لبنان کے وزیر صحت حماد حسن کا کہنا ہے کہ بیروت میں ایک بہت بڑا سانحہ رونما ہوا ہے۔ہلاکتیں کئی گنا بڑھ سکتی ہیں ہیں، اس وقت شہر کے تمام اسپتالوں زخمیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے کے قریب بیروت کی بندرگاہ کے علاقے میں ہولناک دھماکوں ہوا جس کے نتیجے میں گرد و نواح کے علاقے لرز گئے اور شہر کے مختلف علاقوں کی عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

دھماکہ ایک ایسے گودام میں ہوا جہاں ضبط کیا گیا دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا۔لبنان کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ گودام میں سال قبل ایک بحری جہاز سے ضبط کیا گیا سوڈیم نائٹریٹ رکھا گیا تھا اور اسے ضائع کیا جانا تھا۔ وزیراعظم حسن دیاب نے کہا ہے کہ اس تباہی کے ذمہ دران کا محاصبہ ہو گا۔