ْسردارعتیق احمدخان نے آستانہ عالیہ گولڑہ شریف میں پیر عبدالحق شاہ گیلانیؒ کی وفات تعزیت

مرحوم کی وفات سے پاکستان ایک عالم دین سے محروم ہوگیا ہے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوسکتا، سابق وزیراعظم

اتوار 9 اگست 2020 14:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2020ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے آستانہ عالیہ گولڑہ شریف میں پیر عبدالحق شاہ گیلانیؒ کی وفات پر ان کے گھر جا کر ان کے صاحبزادگان پیر معین الدین شاہ گیلانی،پیر قطب الحق شاہ گیلانی اور پیرفریدالحق شاہ گیلانی سے اظہارتعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سردارعتیق احمدخان نے کہا کہ مرحوم نے دین اسلام کی سربلندی کے لیے اپنے آپ کو وقف کیے رکھا اور لوگوں کی بہتر انداز میں رہنمائی کرتے رہے۔ مرحوم کی وفات سے پاکستان ایک عالم دین سے محروم ہوگیا ہے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوسکتا۔اللہ تعالیٰ پیر عبدالحق شاہ گیلانی کو جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور ان کے صاحبزادگان کو صبر جمیل عطافرمائے۔ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں

متعلقہ عنوان :