سرگودھا‘پرائیویٹ سکولز مالکان کا15 اگست سے ملک بھر کے اسکولز کھولنے اور 14 اگست کو سکولز میں پرچم کشائی کی تقریبات کا اعلان

بدھ 12 اگست 2020 13:19

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) پرائیویٹ سکولز مالکان نی15 اگست سے ملک بھر کے اسکولز کھولنے اور 14 اگست کو سکولز میں پرچم کشائی کی تقریبات کا اعلان کر دیا۔ذرائع کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈ ریشن کے اجلاس میں 15 اگست سے ملک بھر کے اسکولز کھولنے اور 14 اگست پرچم کشائی تقریبات کا اعلان کیا ۔جس کا فیصلہ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے اجلاس میں کیا گیا اس اجلاس میں صدر کاشف مرزا کی زیر صدارت 300 سے زائدرجسٹرڈپرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز، مدارس، پیف، پیما،فنی تعلیمی اداروں واکیڈمیز نے شرکت کی۔

اور اپنا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق 15 اگست سیملک بھرکے تمام اسکولز کھول دیئے جائیں اور14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پرملک بھر کے اسکولزمیں پرچم کشائی کی تقاریب ہونگی۔

(جاری ہے)

اسکولز کھولنیوالیاداروں کوقانونی تحفظ دینے کے لییلیگل سیل کاقیام عمل میں لایا گیا ہے،رکاوٹوں کی صورت میں لانگ مارچ کیا جائے گا۔صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان،آرمی چیف،وزیر اعظم،وزرائے اعلیٰ، گورنرز،این سی او سی سے اپیل کہ15اگست سیکورونا ضابطہ کار کے تحت دیگر شعبہ جات کی طرح باقاعدہ طورپر اسکولز کھولیجائیں۔

اس موقع پرکاشف مرزا نے کہا کہ گیلپ سروے کے مطابق74%والدین نے اسکولز کھولنیکامطالبہ کیا جبکہ اسکولز،پیف،پیما،دیگرتعلیمی اداروںواکیڈمیزکا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔اس بندش سے 50%ادارے مکمل طور پربند ہو جانے کے امکانات کی بدولت 10لاکھ لوگ بے روزگار ہوجائیں گے۔صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر شعبہ تعلیم کو تباہ کر رہی ہے۔

چائلڈلیبر رجحان میں خطرناک اضافہ ہواہے۔صدر کاشف مرزا کا کہنا ہیکہ امیروں کی اولاد کے لیے گھر میں ٹیوٹر اورعام انسان کا بچہ تعلیم سے محروم کیوں آن لائن تعلیم اورتعلیم گھر ٹی وی ایک فلاپ ڈرامہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چین ،برازیل،اسپین،انگلینڈسمیت کورونا سے شدیدمتاثرممالک میں تعلیمی ادارے کھلیہیں ،تو پاکستانی بچیتعلیم سے محروم کیوں صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کا کہنا کہ اسکولز کی ٹائمنگ صبح 7 تا10اور2شفٹ میں،فیز وائز سماجی فاصلے کو برقرار رکھ کے کلاسز جاری رکھی جا سکتی ہیں۔

کاشف مرزا نے کہا کہ ٹیچرز کی تنخواہیں اور90فیصد اسکولزکی عمارتوں کے کرائیفکسٴْ ہیں۔وزیراعظم ٹیچرز کیلیے’تعلیمی ریلیف پیکیج‘ کااعلان کریں۔انہوں نے کہا کہ بورڈ امتحانات منسوخ کرنے پر45لاکھ طلباسیوصول شدہ25 ارب روپے واپس کئے جائیں۔صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے کہا کہ حکومت سندھ اورپنجاب کا فیس میں 20 فیصد کمی کاآرڈیننس آئین کیآرٹیکل 18,8،5,4,3, 25(1)،37اور38 سیمتصادم ،امتیازی وغیر قانونی ہے۔