سینیئر صحافی اعجاز عباسی پر قاتلانہ حملہ کے ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو بھرپور احتجاج کریں گے،یونین آف جرنلسٹس ضلع بھمبر

بدھ 12 اگست 2020 16:55

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) آزادجموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹس ضلع بھمبرکے صدر انصر زمان خان اور جنرل سیکرٹری و نائب صدر کشمیر پریس کلب چوہدری عزرم اقبال نے کہا ہے کہ سنیئر صحافی اعجاز عباسی پر قاتلانہ حملہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں صحافت ریاست چوتھا ستون اور معاشرے کی آنکھ ہوتی ہے ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے صحافیوںکا تحفظ یقینی بنائے اگر سینیئر صحافی اعجاز عباسی پر قاتلانہ حملہ کی غیر جانبدار انہ تحقیقات اور ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو بھمبر میں بھرپور احتجاج کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آزادجموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹس ضلع بھمبر کے عہدیداران و ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ سنیئر صحافی اعجاز عباسی پر قاتلانہ حملہ کی جلدی مذمت کی جائے وہ کم ہے آزادکشمیر میں صحافیوں پر آئے روز قاتلانہ حملے اور جھوٹی ایف آئی آر کی جانا اور دھمکیاں دینا معمول بن چکا ہے ریاست اپنی زمہ داری پوری کرنے سے قاصر ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر کی جانب سے کمیٹی بنانے کے قومی اسمبلی میں بیان کو خوش آئند سمجھتے ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے معاملہ کا از خود نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔