پونچھ میڈیکل کالج نارمل میزانیہ پر منتقل ہوچکا ،بہترین انداز میں چلایا جارہا ہے،نجیب نقی خان
میڈیکل کالج کی کلینیکل ضروریات پوری کرنے اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی شرائط کو پورا کرنے کیلئے راولاکوٹ میں 200 بستر پر مشتمل ہسپتال زیر تعمیر ہے، وزیر صحت آزاد کشمیر
بدھ 12 اگست 2020 18:23
(جاری ہے)
حکومت راولاکوٹ میڈیکل کالج کی شفٹنگ کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔
ان اداروں کے خاتمہ کے حوالہ سے افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ یہ ادارے ہمارے وقار کی علامت ہیں انکو مزید مستحکم کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پونچھ میڈیکل کالج اور راولاکوٹ ماڈل سائنس کالج کے حوالہ سے ایک مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹر نجیب نقی خان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال راولاکوٹ کا منصوبہ پانچ سے چھ سال میں مکمل ہونا تھا لیکن حکومت نے اس کے فیز 2 اور 3 کو یکجا کرتے ہوئے جلد ازجلد تعمیر مکمل کرنے کی پالیسی اپنائی تا کہ ضلع کے عوام کو بہترین صحت کی سہولیات ملنے کے ساتھ میڈیکل کالج کے طلبہ و طالبات کو یہاں پریکٹس کا موقع مل سکے۔ پونچھ میڈیکل کالج کو حکومت فنڈز دے رہی ہے اسی لیے تمام ملازمین کو اب بروقت تنخواہوں کی ادائیگی بھی کی جارہی ہے۔ راولاکوٹ میڈیکل کالج دن بدن ایک مضبوط اور معیاری ادارہ بن رہا اس کو ختم کرنے یا ضم کرنے کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ راولاکوٹ ماڈل سائنس کالج کی شفٹنگ بارے میری سربراہی میں کوئی کمیٹی نہیں بنائی گئی اور نہ ہی مجھے اس حوالہ سے کسی ایشو کا علم ہے۔البتہ ٹائیں کالج کی خالی عمارت بارے فیصلہ کرنے کیلیے میری سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی ہے جس پر کام ہورہا ہے اور اس عمارت کو آرمی کو تعلیمی درسگاہ کے لیے دینے سمیت مختلف تجاویز زیر غور ہیں جن پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پونچھ میڈیکل کالج مظفرآباد اور میرپور میڈیکل کالجز کی طرز پر قائم کیا گیا ہے اور تینوں میڈیکل کالجز کو مزید فنڈز دیے ہیں اور ان کو نارمل میزانیہ پر شفٹ کیا ہے تاکہ یہ ادارے احسن طریقے سے اپنا کام کر سکیں طلبہ طالبات کو کوالٹی میڈیکل ایجوکیشن فراہم کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اداروں کو مستحکم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر میڈیکل کالجز کے جملہ مسائل کے حل میں خصوصی توجہ دے رہے ہیں اوران کی ہدایت پر ہم نے میڈیکل کالجز کے بجٹ میں اضافہ سمیت انکے جملہ مسائل حل کیے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.