نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے کورونا کے حوالے سے مریضوں کے اعداد و شمار جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 626 مریضوں کے ٹیسٹس مثبت جبکہ 14 افراد جاں بحق ہوئے ، ۔ اب تک ملک بھر میں 2 لاکھ 65 ہزار 215 افراد کورونا سے صحت یاب

جمعہ 14 اگست 2020 14:45

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے کورونا کے حوالے سے مریضوں کے اعداد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2020ء) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کورونا کے حوالے سے مریضوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔ جمعہ کو این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ اعداد ووشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 626 مریضوں کے ٹیسٹس مثبت آئے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 14 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 11 افراد ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 745 کورونا کے ٹیسٹس کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 754، پنجاب میں 6 ہزار 961، خیبرپختونخوا میں 1 ہزار 921، اسلام آباد میں 3 ہزار 134، بلوچستان میں 528، گلگت بلتستان میں 227، آزاد کشمیر میں 220 ٹیسٹس کیے گئے۔

(جاری ہے)

اب تک ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار 215 ہو چکی ہے۔ آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے لیے مختص شدہ 1 ہزار 920 وینٹیلیٹرز پر 144 کورونا کے مریض ہیں۔

اس وقت ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹو کیسسز کی تعداد 15 ہزار 932 ہے۔ ابھی تک ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 300 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 167، بلوچستان میں 12 ہزار 62، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 426، اسلام آباد میں 15 ہزار 342، خیبر پختونخوا میں 35 ہزار 21، پنجاب میں 94 ہزار 993 اور سندھ میں 1 لاکھ 25 ہزار 289 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 153 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 307 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7 افراد ہسپتال میں جاں بحق ہوئے جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔ پنجاب میں 2 ہزار 180 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔ خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 236 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک کورونا کا مریض ہسپتال میں جاں بحق ہوا۔

اسلام آباد میں کل 173 ،بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 60 اموات ہوئیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتال میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، آزاد کشمیر میں 59 اموات ہوئیں۔ اب تک ملک بھر میں 22 لاکھ 29 ہزار 409 کورونا کے ٹیسٹس کیے گئے۔ملک بھر میں کورونا کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 1 ہزار 333 مریض زیر علاج ہیں۔