راولپنڈی،صدر ڈویژن پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی،3ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج

بدھ 26 اگست 2020 17:04

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2020ء) صدر ڈویژن پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی،03ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایس ایچ اومندرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے 02ملزمان فراست علی اورریاست علی کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سی02پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمدہوئے،ایس ایچ او کہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے عامرشہزاد کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سی01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ایس پی صدر نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ ہوائی فائرنگ کے انسداد اور ناجائز کے خاتمے کیلئے ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :