شانگلہ ،ایکشن کمیٹی کا ایکسپریس وے ، کوئلہ کان متاثرین اور دیگر کئی اہم مسائل کیلئے گرینڈ جرگہ کا انعقاد
سیاسی منتخب نمائندے ایکسپریس وے کے قیام کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لاکر عملی اقدامات اٹھائے،گرینڈ قومی جرگہ
پیر 31 اگست 2020 22:48
(جاری ہے)
ایکسپریس وے کی تعمیر سے شانگلہ کے عوام کی مستقبل جڑی ہوئی ہے اور اب تک اس منصوبے کی شروع کیلئے عوام منتظر تھے ، اس وقت حکومتی نمائندے دعویٰ کر رہی ہے کہ یہ منصوبہ سرے سے موجود ہی نہیں تھا تاہم شانگلہ سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ اسکے دستاویزاتی ثبوت پیش کرکے جرگہ کے علم میں یہ لاتے رہے کہ 2016سے لیکر2019کے تمام اے ڈی پیز میں یہ منصوبہ شامل تھا ۔
مگر حکمراں جماعت کے رہنما حاجی عبد المنعم اس کو مسترد کرتے رہے اور دستاویزات کو بھی ماننے سے انکاری تھے۔ گرینڈ قومی جرگے سے مختلف جماعتوں کے ضلعی رہنمائوں سمیت شانگلہ ایکشن کمیٹی کے صدر محمد نعیم خان ایڈووکیٹ ،شانگلہ سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ ، تحریک انصاف کے حاجی عبد المنعم ، پیپلز پارٹی ملاکنڈ ڈویژن کے صدر ڈاکٹر افسر الملک خان، جمعیت علمائے اسلام کے سنیٹر مولانا راحت حسین ، عوامی نیشنل پارٹی کے متوکل خان ایڈووکیٹ ، معروف سماجی رہنماء نیاز خان شانگلہ،فیاض چکیسری ایڈووکیٹ ، جے یو ائی کے عماد خان، قومی وطن پارٹی کے شاہ سعود خان ایڈووکیٹ ، شانگلہ ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری بحر کرم خان ایڈووکیٹ ، جماعت اسلامی کے فدا محمد ایڈووکیٹ ،سرنزیب خان،سموا کے علی باش خان،سابق تحصیل ناظم الپوری طاہر خان ، سابق ناظم بخت عالم ، محمد علی ، سابق ناظم عجب خان و دیگر مشران نے خطا ب کیااورایکسپریس وے سمیت دوسرے مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔مقررین نے شانگلہ کے اس اہم مسئلے پر اراکین صوبائی اسمبلی کی مبہم بیانات پر شدید تنقید کی گئی۔ شانگلہ کے عوام اس وقت شدید مشکلات میں ہیں ۔ 65فیصد سے زائد آبادی کوئلہ کان کے کانوں میں مزدوری کر رہی ہے جن کیلئے شانگلہ میں نہ کوئی ہسپتال نہ ہے، نہ سکول اور نہ ہی ٹیکنیکل کالج اور ان کے کوئلہ کان میں وفات ہونے کے بعد ان کو پورا معاوضہ ہیں نہیں دیا جاتا جبکہ کوئلہ کان کے معذوروں کا تو برا حال ہے،اس کیلئے قائم قوانین پر عمل در امد ہونی چاہئے اور یہاں سے منتخب اراکین اسمبلی اس اہم مسئلہ پر سنجیدگی سے آواز اٹھائیں۔شانگلہ کے دو بڑے خوڑوں پر ڈیم تعمیر کئے گئے ہیں جس سے ہمارے خوڑ وں میں پانی کی سطح کم ہوگئی ہے اور ارد گرد ابادی اور کاشتکاروں کو نقصان ہورہا ہے ، پن چکیاں مکمل طور پر بند ہوئی ہیں جبکہ بالائی علاقوں میں پینے کے پانی تک ناپید ہوچکے ہیں۔ نہ ہمیں رائیلٹی مل رہی ہے اور نہ بجلی، اس مسئلے پر بھی گرینڈ جرگہ حکمت عملی بنائیں۔ شانگلہ کے جنگلات پر یہاں کے لوگوں کا بنیادی حق ہے ہمارے علاقے سرد اور سخت موسم کے حامل ہیں جبکہ محکمہ جنگلات اس حوالے سے مخصوص خاندانوں کو نواز رہی ہے اور غریب لوگوں کو سوختی لکڑی تک نہیں مل رہا اور اس پر مکمل طور پر پابندی لگائی گئی ہے۔تحصیل کانا کو علیحدہ تحصیل بنانے کا مطالبہ کیا۔ 2005زلزلہ کے بعد شانگلہ کے پانچ بڑے سڑکوں کی تعمیر ہوئی تھی جس پر پیسے نکالے گئے جس کا آج برا حال ہے۔ شانگلہ میں محکمہ تعمیر و ترقی اس وقت کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے لیکن سیاسی لوگ اس کی پشت پناہی کر رہی ہے ۔سکولوں، ہسپتالوں،انفراسٹرکچر کا حال ناگفتہ بہ ہے اور ہم صرف بیانات کے حد تک محدو د ہوچکے ہیں۔ شانگلہ جو اس دور جدید میں بھی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے اور زندگی کی کوئی سہولت میسر نہیں۔ گرینڈ قومی جرگہ کے اختتام پر متفقہ فیصلہ کیا کہ اس وقت بڑامسئلہ ایکسپریس وے کی تعمیر ہے ۔ جس کیلئے کمیٹی بنائی جائیگی اور وہ وفاق سے تحریک انصاف نمائندوں کے ہمراہ اس مسئلے پر سنجیدگی سے عملی اقدامات کرکے ان کی تعمیر کیلئے تگ و دو کرے گی۔ کول مائنز کے مزدوروں کے حقوق کیلئے یہ کمیٹی صوبائی حکومت سے گفت و شنید کریگی اور اس مسئلے کی حل کیلئے بھی کوششیں تیز کی جائیگی۔دیگر بڑے مسئلوں کیلئے بھی کمیٹیاں بنائی جائیگی جو وقتاً وقتاً ان مسائیل کے حل کیلئے متعلقہ فورم سے رابطہ کریں گے۔۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.