ملک میں یوم دفاع کے موقع پر سائیکلنگ کے مقابلے منعقد کروانے کی تیاریاں شروع

بدھ 2 ستمبر 2020 15:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2020ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے ملک میں یوم دفاع کے موقع پر سائیکلنگ کے مقابلے منعقد کروانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں یوم دفاع کے موقع پر 6 ستمبر کو سائیکلنگ ریس منعقد کروائیں تاکہ یہ دن جوش و خروش سے منایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں بلوچستان اور پنجاب ایسوسی ایشنز پہلے ہی لاہور اور کوئٹہ میں سائیکلنگ کے مقابلے 6 ستمبر کو منعقد کروانے کا اعلان کرچکی ہیں۔ انہوں نے کھلاڑیوں اور عہدیداروں کو ہدایت کی کہ ریس شروع کرنے سے پہلے اور اختتام پر ملک کی خوشحالی اور سلامتی کے ساتھ ساتھ شہداء کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ 1965ء کی جنگ کے پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔