آئندہ چند ماہ کے دوران دنیائے کرکٹ کی 4 بڑی ٹیموں کے دورہ پاکستان کا امکان

پرامید ہیں کہ اگلے 20 ماہ کے دوران آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی: ایم ڈی وسیم خان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 ستمبر 2020 22:34

آئندہ چند ماہ کے دوران دنیائے کرکٹ کی 4 بڑی ٹیموں کے دورہ پاکستان کا ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 ستمبر2020ء) آئندہ چند ماہ کے دوران دنیائے کرکٹ کی 4 بڑی ٹیموں کے دورہ پاکستان کا امکان، ایم ڈی وسیم خان کا کہنا ہے کہ پرامید ہیں کہ اگلے 20 ماہ کے دوران آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ چند ماہ کے دوران پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی مکمل واپسی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان کی جانب سے بڑا بیان جاری کیا گیا ہے۔ وسیم خان کا کہنا ہے کہ ملک میں دنیائے کرکٹ کی 4 بڑی ٹیموں کے دورے کا امکان ہے۔ پرامید ہیں کہ اگلے 20 ماہ کے دوران آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔

(جاری ہے)

سب سے پہلے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

جنوبی افریقہ جنوری 2021 میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ جبکہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے حکام بھی یقین دہانی کروا چکے کہ ان کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ جبکہ رواں سال اکتوبر میں زمبابوے کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی اور نومبر میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے سلسلے میں بھی غیر ملکی کرکٹرز پاکستان آئیں گے۔ پی سی بی نے واضح کر دیا ہے کہ اب کسی بھی ٹیم کے پاس پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا کوائی جواز باقی نہیں بچا۔