پاکستان کرکٹ بورڈ کا قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس سے اظہار تعزیت

اتوار 13 ستمبر 2020 11:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز نے قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کے والد کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔