
پولیس کی شہر میں کاروائیاں21 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ،منشیات ،گٹکا ماوا اور موٹر سائیکلیں برآمد
پیر 14 ستمبر 2020 22:45
(جاری ہے)
شرافی گوٹھ سے پولیس نے منشیات کے سپلائروجاہت آفریدی کو گرفتارکر کے اس کے قبضے سے تین کلو سے زائد چرس اور چودہ ہزار سے زائد کی رقم برآمدکرلی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اغواء برائے تاوان اور اقدام قتل سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
ویسٹ زون پولیس نے سرجانی میں ماشاء اللہ لان پر چھاپہ مار کردو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔پولیس کے مطابق پکڑے گئے ملزمان کے ساتھی سنی پکوان والا راحیل اور منور فرار ہوگئے۔ملزمان سرجانی میں چائنا کٹنگ کے ماسٹر مائنڈ عدنان بادو کے قریبی ساتھی ہیں اورملزمان اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل کاٹ چکے ہیں۔مبینہ ٹا?ن پولیس نے تین ملزمان نوید ،محمد یونس اور محمد علی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چار مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔پولیس نے مزید کاروائی کے لئے ملزمان کو اے وی ایل سی کے حوالے کردیا۔بریگیڈ پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 6 ملزمان عبد اللہ ،چنو،منظور ،دانیال ،ارشد اور فیصل کو گرفتارکرکے چار مسروقہ موٹر سائیکلیں اور ایک چیسزبرآمد کرلیا۔برآمد ہونے والی موٹر سائیکلیں یوسف پلازہ ،بریگیڈ،جمشید کوارٹر اور ٹیپو سلطان سے چوری کی گئی تھیں۔شاہ لطیف پولیس نے دو منشیات فروشوں محمد نصر اور سانول کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی۔پاپوش پولیس نے ملزم عمر خالق کو گرفتار کرلیا منشیات برآمد کرلی۔شاہ لطیف سے 15/16 سالہ لڑکی سمیت 9 سالہ بچے کے اغواء کی کوشش میں ملوث دو ملزمان محمد یونس اور غلام حسین کو گرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف متاثرہ والدین کی مدعیت میں مقدمات درج کئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے۔مزید اہم خبریں
-
سیلاب سے لوگوں کا جتنا نقصان ہوا ہے کےپی حکومت اس کا پورا پورا ازالہ کرے گی
-
پنجاب حکومت کا شہروں کی جدید تعمیروترقی کیلئے جاپان کے تجربات سے سیکھنے کا فیصلہ
-
بھارت: اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف تحریک لانے پر غور
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ جاپان
-
مریم نوازکی پنجاب میں ممکنہ کلائوڈ برسٹ اورطوفانی بارشوں کے پیش نظر ہنگامی اقدامات کی ہدایت
-
وزیراعلیٰ کا جاپان کے تجارتی ، معاشی اورثقافتی مرکز یوکوہاما شہر کا دورہ
-
14 اگست کے روز کوئٹہ کو بہت بڑی تباہی سے بچا لیا گیا،وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
چیف جسٹس آف پاکستان کی صدارت میں قومی عدالتی (پالیسی سازی) کمیٹی کا 54واں اجلاس
-
اوجی ڈی سی ایل کی بڑی کامیابی : جھل مگسی میں گیس کا اہم منصوبہ مکمل ، یومیہ 14 ملین مکعب فٹ گیس کی پیداوار شروع
-
5اسٹار ہوٹل میں قیام، اعلیٰ درجے کی گاڑیاں اور سفارتی تحائف
-
صحافی خاور حسین کی لاش ملنے کا معاملہ، دوبارہ پوسٹ مارٹم مکمل، تحقیقات جاری
-
کیپیٹل مارکیٹ میں ریکارڈ اضافہ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں نمایاں تیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.