پیپلز پارٹی نے سکردو شہر میں الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا

بدھ 16 ستمبر 2020 16:46

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) پیپلز پارٹی نے سکردو شہر میں الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا اس سلسلے میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن اور پیپلز پارٹی سٹی سکردو کی جانب سے نوجوانوں کی ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید توقیر مہدی شاہ، پی وائی او گلگت بلتستان کے صدر بابو استوری، پیپلز پارٹی ضلع سکردو کے سکریٹری اطلاعات طالب حسین، پی وائی او ضلع سکردو کے صدر شاہد راجپوت، پیپلز پارٹی سٹی سکردو کے صدر افضل سمیال اور سب ڈویژن سکردو کے جنرل سکریٹری ذاکر عباس سدپارہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اکتوبر 2020میں ہونے انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی۔