
کرکٹ کے نئے نظام سے پاکستانی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم بنے گی، وزیراعظم
بدقسمتی سے کچھ لوگ اپنے مفادات کیلئے نظام کو تبدیل نہیں ہونے دیتے تھے، پاکستان کا کرکٹ کا نظام دیگر ممالک سے بالکل مختلف تھا،آسٹریلیا دنیائے کرکٹ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے جس کی وجہ ان کا نظام ہے،ہمارے یہاں ٹیلنٹ تو نظر آجاتا ہے ،اس کو پالش کرنے کے نظام میں مسئلہ ہے جسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، عمران خان کا خطاب
بدھ 16 ستمبر 2020 21:37

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت مثبت عمل ہے، اس سے کرکٹ کی ترقی ہوگی اور پی ٹی وی کی ساری کوریج اور کوالٹی کو اوپر اٹھائیگا جبکہ کھیلوں خاص طور پر کرکٹ سے پیار کرنے والے عوام کے لیے بھی ضروری ہے کہ پی ٹی وی کوریج میں برتری حاصل کرے۔
کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے جتنی بھی کرکٹ کھیلی اس سے میں یہ سمجھا کہ پاکستان میں جتنا ٹیلنٹ ہے وہ کسی اور ملک میں نہیں ہے، ہمارا ٹیلنٹ ایک نظام نہ ہونے کے باوجود نکلتا تھا۔انہوں نے کہا کہ نظام کہ نہ ہونے کی وجہ سے کرکٹ کا ٹیلنٹ اوپر نہیں آپاتا تھا، ہمارے ملک میں اس طرح کے کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ ہیں جو دنیا میں کبھی بھی کلب سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلے، جو اس کی نشاندہی کرتا تھا کہ ملک میں ٹیلنٹ ہے۔انہوںنے کہاکہ اس لیے میں ہمیشہ کہتا تھا کہ اگر ہم اپنا کرکٹ کا ڈھانچہ درست کرلیں تو پاکستان ناقابل شکست ہوجائے گا۔عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ لوگ اپنے مفادات کے لیے اس نظام کو تبدیل نہیں ہونے دیتے تھے، پاکستان کا کرکٹ کا نظام دیگر ممالک سے بالکل مختلف تھا۔بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں ایسا نظام ہے کہ جتنا اچھا مقابلہ ہوتا ہے اتنے اچھے کھلاڑی نکلتے ہیں، جس ملک میں سسٹم دو چیزیں ایک مقابلے کو بڑھائے اور میرٹ کو اوپر لے آئے وہ ہمیشہ ترقی کرے گا۔دوران خطاب انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا دنیائے کرکٹ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے جس کی وجہ ان کا نظام ہے، دنیا میں سب سے بہترین کرکٹ کا نظام آسٹریلیا میں ہے جو سب سے بہتر کرکٹ کو پالش کرتی ہے اور لوگ اوپر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں ٹیلنٹ تو نظر آجاتا ہے لیکن اس کو پالش کرنے کے نظام میں مسئلہ ہے جسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ میں 40 سال سے لگا ہوا تھا اور فیصلہ کیا تھا کہ جب مجھے اختیار ملا تو یہ نظام تبدیل کروں گا، ابھی جو ہم نظام لائے ہیں اس کے بارے میں مصباح الحق، محمد حفیظ اور اظہر علی کو سمجھایا اور بتایا کہ جب بھی اصلاحات ہوتی ہیں تو تھوڑے مسائل آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب جو ڈومیسٹک کرکٹ کا نظام آیا ہے اس میں آپ دیکھیں گے کہ جب پاکستان کا ٹیلنٹ پالش ہوگا تو پاکستان کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم بنے گی۔پاکستان ٹیلی ویژن سے متعلق انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں بھارت میں پی ٹی وی کے ڈرامے دیکھے جاتے تھے اور پی ٹی وی پورے علاقے میں برتری رکھتا تھا۔انہوں نے کہا کہ تاہم وقت کے ساتھ آگے نہ بڑھنے کی وجہ سے ہمارا پی ٹی وی پیچھے رہ گیا، جس کی بہت سی وجوہات ہیں، تاہم پی ٹی وی کو اس قدم پر واپس لانے کے لیے یہ پہلا قدم ہے اور آج کے معاہدوں سے جو پی ٹی وی کے پاس آمدنی آئے گی اس سے پی ٹی وی اپنے نظام میں بہتری لائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹی وی لائسنس فیس بڑھانے کا معاملہ کابینہ میں اٹھایا گیا تھا تاہم ہم پی ٹی وی کے بزنس پلان کا انتظار کر رہے ہیں کہ اگر ہم فیس بڑھائیں گے تو کیا آپ اس کی وجہ سے لوگوں کو بہتر مواد دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی میں سفارشی اور ضرورت سے زیادہ بھرتیاں ہوئی ہیں اور لوگ چاہتے ہیں کہ اس کی فیس تب دی جائے جب انہیں معیاری مواد ملے اور وہ نجی چینلز سے مقابلہ کرے۔انہوںنے کہاکہ ملک کے کیبل نیٹ ورک کو بھی ڈیجیٹلائزیشن کی طرف جانے کی ضرورت ہے کیونکہ جتنی اچھی اسکرین نظر آئے گی لوگ اس سے اتنا ہی لطف اندوز ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کویت میں ایک ٹریلین کیوبک فٹ گیس کے نئے آف شور ذخائر دریافت
-
روس کے خلاف جنگ میں یوکرین امریکی ٹوما ہاک میزائل کیوں چاہتا ہے؟
-
پنجاب حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پرپابندی عائد کرنے کیلئے وفاق کوبھجوائے گئے خط کا متن سامنے آ گیا
-
نئی فضائی کمپنی ائیرپنجاب کے قیام کیلئے ورکنگ کمیٹی نے ایک ارب کا فنڈ مانگ لیا
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا سانحہ کار ساز کے شہداء کو خراج عقیدت
-
ٹی ایل پی احتجاج؛ نامزد ملزمان کی گرفتاریوں کا دائرہ دیگر شہروں تک وسیع
-
افغان پناہ گزینوں سے متعلق اجلاس، وزیراعلیٰ کی غیر حاضری پر گورنر خیبر پختونخوا برہم
-
استعمال شدہ ملبوسات کی درآمد پر فی کلو 200 روپے کا ٹیکس، تاجر بلبلا اٹھے
-
سانحہ 9 مئی، اعجازاحمد چوہدری کی سزائوں کے خلاف دائر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر
-
گو اے آئی ہب کا آغاز پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دہائیوں سے جاری برادرانہ تعلقات میں نئے باب کا اضافہ ہے، شزہ فاطمہ خواجہ
-
پاکستان اور افغانستان کے وفود مذاکرات کے لیے دوحہ میں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے رومانیہ کے لیے نامزد سفیر الیاس محمود نظامی کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.