
بھارت نہتے کشمیریوں پر طاقت کااستعمال گذشتہ 7دہائیوں سے کررہاہے،طاقت کے استعمال سے مسئلہ حل نہیں ہو گا ،شاہ محمود قریشی
مقبوضہ کشمیر کے لوگوں نے بھارت کے یکطرفہ فیصلوں کوقبول نہیں کیا ،ہم کشمیر کا مسئلہ ہرفورم پراٹھاتے رہیں گے،وزیراعظم عمران خان 25 تاریخ کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر پربات کریں گے، وزیر خارجہ کا بیان
جمعہ 18 ستمبر 2020 13:20

(جاری ہے)
وزیر خارجہ نے کہاکہ بھارت وقتی طور پر آواز دبانے میں کامیاب تو ہو سکتا ہے مگر ان مظالم سے ،مسئلہ حل نہیں ہو گا،بھارتی اقدامات کی وجہ سے آج کشمیریوں میں اشتعال پایا جاتا ہے،آج مقبوضہ کشمیر میں آزاد کشمیر کا پرچم لہرایا جا رہا ہے ،آج مقبوضہ کشمیر میں شہیدوں کو پاکستان کے پرچم میں لپیٹ کر دفن کیاجارہاہے،کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگتے ہیں،یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں نے بھارت کے یکطرفہ فیصلوں کوقبول نہیں کیا ،ہم کشمیر کا مسئلہ ہرفورم پراٹھاتے رہیں گے،آج عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیرکو زیر بحث لایا جا رہا ہے ۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ ایس سی او اجلاس کی سائیڈلائن پر میری دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں ہوئیں ،ان دو طرفہ ملاقاتوں میں بھی مسئلہ کشمیر زیربحث آیا ،وزیراعظم عمران خان 25 تاریخ کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر پربات کریں گے ۔وزیر خارجہ نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ نے کیسے نظر انداز کیا اس پربات ہو گی اقوام متحدہ نے جہاں بہت سی کامیابیاں سمیٹی ہیں وہاں فلسطین اور کشمیرکے مسئلے کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ میں نے یورپین یونین کی سفیر سے اپنی ملاقات کے دوران بھی یہی کہا کہ یورپی یونین تو انسانی حقوق کی علمبردار ہے ان کو کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانی چاہیے ،کشمیرمیں انسانی حقوق کو بیدردی سے پامال کیا جا رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ان 90 دنوں میں ہم اپنے عروج کو پہنچ کر آر یا پار کریں گے، علی امین گنڈاپور
-
اسرائیل کے حملے میں ایرانی صدر کے زخمی ہونے کا انکشاف
-
’یہ وہی ہے نہ جو گزشتہ روز بکواس کر رہا تھا؟‘ حکومت پر تنقید کرنیوالے شہری کی مبینہ گرفتاری پر حنا پرویز بٹ کا ردعمل
-
کون سا ماضی؟
-
’’جہاں اور بھی ہیں - بییونڈ دی بلیو‘‘، پاکستان کی پہلی سائنس فکشن ٹیلی فلم
-
دنیا کا آلودہ ترین بھارتی شہر کون ہے اور ایسا کیوں ہے؟
-
محققین نے یورالک لوگوں سے متعلق قدیم معمہ حل کرلیا
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی رہائی کیلئے 90 دن کا الٹی میٹم دے دیا
-
اداکارہ حمیرا اصغر کے بعد کراچی سے ایک اور خاتون کی پرانی مسخ شدہ لاش مل گئی
-
ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں
-
پی ٹی آئی تحریک کا آغاز لاہور سے ہوگا، بڑی تعداد میں قیادت لاہور میں پہنچ گئی
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.