
گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں صوبہ بنانے کے فیصلے سے بھارت کو آگ لگ گئی
پانچویں صوبے کا باقاعدہ اعلان وزیراعظم عمران خان جلد کریں گے ، وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور
ساجد علی
جمعہ 18 ستمبر 2020
14:53

(جاری ہے)
کشمیر اور گلگت بلتستان امور کے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے بتایا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد وفاقی حکومت نے اصولی فیصلہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان کو اس کے آئینی حقوق دیے جائیں گے، جس کا ہماری حکومت کی طرف سے وہاں کے لوگوں سے وعدہ کیا گیا، تاہم وہاں کے شہریوں کو گندم اور ٹیکس کی مد میں دی جانے والی رعایت کو برقرار رکھا جائے گا ، جبکہ سی پیک کے سلسلے میں وہاں اسپیشل اکنامک زون پر بھی کام شروع ہوچکا ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں رہنے والوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہسپتالوں کو ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین مشینیں بھی دی جائیں گی جبکہ بابوسر ٹاپ کے مقام پر سرنگ بھی بنائی جائے گی جس سے علاقے میں سفر کرنے کیلئے سارا سال ہی سہولیات میسر آسکیں گی، اس کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان میں میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔علی امین گنڈاپور کے مطابق گلگت بلتستان میں انتخابات نومبر کے وسط میں کرائے جائیں گے۔ دوسری طرف بھارت کی طرف سے پاکستان کے اس فیصلے پر مکمل خاموشی چھائی ہوئی ہے تاہم وہاں آگ تو ضروری لگی ہوئی ہوگی کیونکہ بھارت نے ہمیشہ ہی گلگت بلتستان پر قبضے کیلئے طرح طرح کی سازشیں کی ہیں جس ایک ثبوت تو سابق بھارتی آرمی چیف کا اپنا بیان ہے جس میں اقرار کیا گیا کہ ان کے دور میں گلگت بلتستان پر قبضے کیلئے پلان تیار تھا ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.