پولیس ملزمان کے اثر و رسوخ یا جان بوجھ کر گرفتاری میں غفلت برت رہی ہے ، سپریم کورٹ کا تہرے قتل سے ام رباب چانڈیو کی درخواست پر فیصلہ

ملزمان کی گرفتاری کیلئے گزشتہ تین ماہ کی پولیس کارگردگی رپورٹ پیش کی جائے،مفرور ملزمان کے سر کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق آگاہ کیا جائے، حکم نامہ

جمعہ 18 ستمبر 2020 16:34

پولیس ملزمان کے اثر و رسوخ یا جان بوجھ کر گرفتاری میں غفلت برت رہی ہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) سندھ کی تحصیل میہڑ میں تہرے قتل سے متعلق ام رباب چانڈیو کی درخواست معاملے پر سپریم کورٹ نے کل کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا جس کے مطابق پولیس ملزمان کے اثر و رسوخ یا جان بوجھ کر گرفتاری میں غفلت برت رہی ہے ،ملزمان کی گرفتاری کیلئے گزشتہ تین ماہ کی پولیس کارگردگی رپورٹ پیش کی جائے،مفرور ملزمان کے سر کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق آگاہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

حکمنامہ کے مطابق عدالت نے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو طلب کر لیا ،آئی جی سندھ،آئی جی بلوچستان,ڈی آئی جی حیدر آباد اور چیف سیکرٹری سندھ کو بھی نوٹسز جاری کر دیے گئے ،کیس کی مزید سماعت 24 ستمبر کو ہوگی