
ڈالرزکی چمک خوف پر حاوی ،جیبیں بھرنے کیلیے آئی پی ایل کا آج آغاز
غیرملکی سٹارز بھی حفاظتی سوٹ، ماسک اور گلوز پہنے یو اے ای پہنچ گئے،لیگ کی منسوخی سے بھارت کو ممکنہ طور پر 534 ملین کا خسارہ ہوسکتا تھا
ذیشان مہتاب
ہفتہ 19 ستمبر 2020
12:05

(جاری ہے)
یو اے ای میں لیگ کے میچز بائیو سیکیور ببلز میں منعقد کیے جائیںگے،خالی سٹیڈیمز میں انعقاد ممکن ہوپائیگا، البتہ منتظمین کو امید ہے کہ اختتامی مراحل میں خلیجی حکام کچھ شائقین کو آنیکی اجازت دے سکتے ہیں، لیگ 10 نومبر کو مکمل ہوگی۔
بورڈ چیف اور سابق کپتان سارو گنگولی کا خیال ہے کہ لیگ کے میچز منعقد ہونے سے بھارت میں لوگوں کی زندگی عمومی انداز میں واپس آنے میں مدد مل سکے گی، شائقین گھروں کی ٹی وی سکرینز پر یہ مقابلے براہ راست دیکھ پائیںگے، براڈ کاسٹر کو قوی امید ہے کہ اس دوران انھیں بہتر ریٹنگ میسر آئیگی۔ اس سے قبل 2009ء کی آئی پی ایل کا جنوبی افریقہ میں انعقاد ہوا تھا، اسوقت بھارت میں عام انتخابات کی وجہ سے نیوٹرل وینیو چنا گیا، لیگ میں شرکت کیلیے نامور غیر ملکی سٹارز بھی خلیجی ریاستوں میں پہنچ گئے ہیں، بعض پلیئرز نے ذاتی مسائل کے سبب لیگ سے دوری بھی اختیار کرلی۔ روہت شرما کی زیرقیادت ممبئی انڈینز اس بار بھی ٹرافی پانے کیلیے پْرعزم ہے، انکا سکواڈ انتہائی متوازن شمار کیا جارہا ہے، دوسری جانب چنائی کو رائنا اور ہربھجن کی کمی محسوس ہوگی، ویرات کوہلی رائل چیلنجرز بنگلور کی باگ ڈور سنبھالے ہوئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ایشیاء کپ 2025ء: بھارتی وزیرکھیل کا بیان آگیا، پاک بھارت ٹاکرے کی راہیں ہموار
-
آئی سی سی اجلاس ، ایشیاء کپ کا معاملہ بھی اٹھائے جانے کا امکان
-
سابق کرکٹر کی ویرات کوہلی سے ٹیسٹ ریٹائرمنٹ واپس لینے کی درخواست
-
کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن اٹلی کی قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کروں گا،زین نقوی
-
اے سی سی اجلاس، بنگلا دیش نے بھی بھارتی دباؤ مسترد کر دیا
-
آسٹریلیا سے عبرتناک شکست کے بعد کرکٹ ویسٹ انڈیز نے اہم اجلاس بلالیا
-
جیت کے بعد بیشتروعدے صرف لفظی دعوے ثابت ہوئے‘ارشد ندیم نے بھانڈاپھوڑدیا
-
کراچی ، پاکستان کرکٹ ٹیم کا دوسرا دستہ بھی ڈھاکا روانہ
-
کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن اٹلی کی قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کروں گا: زین نقوی
-
بھارت، 114 سالہ سکھ میراتھون رنر کو گاڑی سے کچلنے والا شخص گرفتار
-
ویل چیئرکرکٹ ٹیم کی مراد علی شاہ سے ملاقات، ایشین کپ کا اعلان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کرکٹ اور فٹبال کے 10 ،10 میدانوں کی نیلامی روک دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.