ملک میں اسلامی قوانین نافذ ہوتے تولاہور سیالکوٹ موٹروے پر خاتوں بچوں کے سامنے درندگی کا نشانہ نہ بنتی،مولانا حامد الحق حقانی

ریاست مدینہ کہنے سے نہیں بلکہ ریاست مدینہ کے قوانین عملاًنافذ کرنے سے ہی ریاست مدینہ بنے گی،سربراہ جے یو آئی (س)

ہفتہ 19 ستمبر 2020 13:21

کرمانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) ملک میں اسلامی قوانین نافذ ہوتے توآج لاہور سیالکوٹ موٹروے پر ایک خاتوں اپنے بچوں کے سامنے درندگی کا نشانہ نہ بنتی،ریاست مدینہ کہنے سے نہیں بلکہ ریاست مدینہ کے قوانین عملاًنافذ کرنے سے ہی ریاست مدینہ بنے گی۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ اور دفاع پاکستان کونسل کے امیرمولانا حامدالحق حقانی نے اوکاڑہ کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا ۔

وفد کی قیادت مولانا قاری محمد اسلم نے کی۔انہوں نے کہا کہ موٹر وے سانحہ انتہائی قابل مذمت فعل ہے ایسے واقعات سے پاکستان کی بیرون دنیا میں بھی رسوائی ہوتی ہے۔مولانا حامدالحق حقانی نے کہا کہ شرعی سزائوں کے نفاذ سے ہی ملک سے جرائم کا خاتمہ اور جنسی درندگی جیسے واقعات کا خاتمہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ٹیسٹ کے طور پر ہی اس واقعہ کے ملزمان کو سر عام پھانسی دینے کی بجائے سنگسار کیا جائے جو شریعت کا قانون بھی ہے۔

مولانا حامدالحق نے کہا کہ دینی مدارس پر پابندیاں اور فورتھ شیڈول کو فوری ختم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس میں قرآن و حدیث کی صدائیں بلند ہوتی ہیں جس جگہ پر قرآن وحدیث پڑھا جاتا ہے وہاں پر اللہ کی رحمیتں نازل ہوتی ہیںاور ہم دینی مدارس پر پابندیاں لگا کر اللہ کی رحمت سے بھی محروم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت بحرانی کیفیت کا شکار ہے مہنگائی آسمانوں تک پہنچ چکی ہے اور غریب عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیںلوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوچکے ہیںاور حکومت صرف صبر کا ہی درس دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مہنگائی پر فی الفور قابو پائے۔اس منگائی کی وجہ سے ہی ملک میں بد امنی ، بے روزگاری اورلوگ بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں۔مولانا حامدالحق نے کہا کہ فرانس میںایک بار پھر حضور اکرم صلی اللہ وعلیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ خاکے شائع کئے گئے ہیںہم اسکی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اہل بیعت مطاہرہ صحابہ کرام کی حرمت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایسی گستاخی کرنے والوں کے ساتھ نرمی نہ کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اہل بیعت اطہار اور صحابہ کرام کی عزت حرمت شان و عظمت کی پاسداری کرنا ہماری ذمہ داری ہے آزای کی آڑ میں ایسی مقدس ہستیوں کی بے حرمتی روکنے کے لئے پاکستان میں اسلامی نطام کا نفاذ بہت ضروری ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہید اسلام مولانا سمیع الحق کا خلا کبھی پر نہیں ہو سکتااسی لئے ہم ان کے مشن کی تکمیل کے لئے پنجاب کے تنظیمی دورہ پر ہیںاور ہم ہر جگہ جا کرمولانا سمیع الحق کے پیغام کو پہنچائیں گے۔ اس موقع پر جے یو آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولانا سید یوسف شاہ ودیگر قائدین بھی موجود تھے۔