م* آل پاکستان کانفرنس نے تبدیلی سرکار کے ایوانوں میں کھلبلی مچادی ہے،پرویز حیدر

اتوار 20 ستمبر 2020 20:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کونسل کے ممبر ملک پرویز حیدر نے کہاکہ آل پاکستان کانفرنس نے تبدیلی سرکار کے ایوانوں میں کھلبلی مچادی ہے قائد جمہوریت میاں نواز شریف کا خطاب اور تبدیلی سرکار کی دن دوگنی اور رات چوگنی بڑھتی مہنگائی ، کرپشن کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ پوری قوم کی آواز ہے ملک کو لوٹنے اور ناقص خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے بین الاقومی طور پر تنہاکرنیوالوں کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت مقدمات قائم کئے جائیں عوام تبدیلی سرکار سے بیزار ہوچکی ہے اپنے بیان میں ملک پرویز حیدر نے کہاکہ موٹروے انکوائر ی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد عوام براہ راست حقائق بتائیں جائیں اور جرم کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے