نواز شر یف کی تقریر سے ملک د شمنی کی بو آ رہی تھی‘ڈاکٹر شاہد صد یق

اے پی سی میں نواز شر یف نے وہی پرانا خطا ب ’’ مجھے کیو ں نکا لا‘‘ کو جد ید انداز میں پیش کیا ہے

پیر 21 ستمبر 2020 14:58

نواز شر یف کی تقریر سے ملک د شمنی کی بو آ رہی تھی‘ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) مرکزی رہنما پی ٹی آئی ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ نواز شر یف کی تقریر سے ملک د شمنی کی بو آ رہی تھی ، اے پی سی میں نواز شر یف نے وہی پرانا خطا ب ’’ مجھے کیو ں نکا لا‘‘ کو جد ید انداز میں پیش کیا ہے ، نواز شریف لند ن میں بیٹھ کر ملک دشمنی تقاریر کرنے والے الطا ف حسین کے انجام سے سبق حا صل کر یں۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ نواز شر یف اے پی سی خطاب میں مکمل صحت یاب نظر آ ئے جس سے ظاہرہوتا ہے کہ نواز شر یف نے بیرو ن ملک جانے کیلئے ڈرامے بازی کا سہارا لیا ، نواز شریف کو ملک اور قوم کا اتنا غم ہے تووہ فوری لو ٹی دو لت قومی خزانہ میں جمع کرکے عدلیہ میں اپنی بے گناہی ثا بت کر یں۔ انہو ں نے کہاکہ اداروں کو نواز شریف کی تقریر کا نوٹس لینا چاہیے اور ان سے پوچھنا چاہیے کہ قومی اداروں کے خلاف بیانیہ کون دے رہا ہی ۔حکومت اپنی آ ئینی مد ت پوری کرے گی اپوز یشن کی خواہش دل میں ہی دم تو ڑ جائے گی۔انتخابا ت ان شا ء اللہ 2023میں اپنے وقت مقررہ پر ہی ہو نگے ، اپوزیشن جتنی مر ضی اے پی سی کر لے انہیں ملک اور قوم کی لو ٹی دو لت کی پا ئی پا ئی کاحسا ب دینا پڑے گا۔