الیکشن کی رات خواجہ آصف نے آرمی چیف کو فون کیا
اس فون پر عکسری قیادت نے خواجہ آصف سے کہا کہ دھاندلی نہیں ہو گی اور پھر خواجہ آصف جیتے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی گفتگو
مقدس فاروق اعوان منگل 22 ستمبر 2020 10:44
(جاری ہے)
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سیاسی رہنماوں سے ملاقات کے دوران عسکری قیادت نے مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے کو دو ٹوک جواب دیا۔
مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے نے جب زیادہ شکوے شکایتیں کیں تو انہوں نے جواب دیا گیا کہ جب آپ کے والد کے صدارت کے الیکشن کیلئے ووٹ درکار ہو تو اسمبلیاں حلال ہو جاتی ہیں، اور جب اپنا کوئی فائدہ نظر نہ آئے تو پارلیمنٹ حرام لگنے لگتی ہے۔ایک انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات کے دوران شرکاء میں سے ایک کو کہا گیا کہ آپ نے الیکشن کی رات فون کیا۔شیخ رشید نے کہا کہ عکسری قیادت کو فون کرنے والے پارلیمنٹیرین کا نام خواجہ آصف ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس فون پر عکسری قیادت نے خواجہ آصف سے کہا کہ دھاندلی نہیں ہو گی اور پھر خواجہ آصف جیتے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عسکری قیادت سے ملاقات میں اپوزیشن رہنماؤں نے نیب کے کیسز کے سوا کسی معاملے پر تحفظات کا اظہار نہیں کیا۔ عسکری قیادت کی پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات میں شہباز شریف، بلاول بھٹو، سراج الحق سمیت عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما بھی شریک تھے۔ آرمی چیف نے واضح کردیا کہ چیئرمین نیب اور الیکشن کمشنر آپ لگاتے ہیں، آپ کا فرض ہے دیکھیں ٹھیک بندہ لگایاہے یا غلط۔ شیخ رشید نے کہاکہ آرمی چیف نے اپوزیشن رہنماؤں سے کھل کر کہا کہ فوج کو مداخلت کا کوئی شوق نہیں،کل آپ کی منتخب حکومت ہوئی تو اٴْس کے بھی ساتھ ہوں گے، آپ اپنے انتظامات ٹھیک کریں، پولنگ اسٹیشن کے باہر فوجی اس لیے کھڑے ہوتے ہیں کہ آپ بلاتے ہیں، آپ لڑتے جھگڑتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.