قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار

منگل 22 ستمبر 2020 17:04

قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید الرحمن میمن کی سربراہی میں شادباغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم خاور بورا کو گرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

گرفتار اشتہاری ملزم خاور 2 ماہ قبل شہری توقیر کو فائرنگ کر کے قتل کر کے فرار ہو گیا تھا۔ اشتہاری ملزم خاور نے پکڑنے جانے کے ڈر سے مقتول کو قتل کیا تھا۔ انویسٹی گیشن پولیس شاد باغ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے اشتہاری ملزم کی گرفتار پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی ۔