شیخ رشید نے لیگی رہنماؤں کی آرمی چیف سے خفیہ ملاقات کا دعویٰ کر دیا
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایک نہیں دو ملاقاتیں ہوئی، پہلی ملاقات 5 گھنٹے، دوسری 3 گھنٹے سے زائد جاری رہی۔وفاقی وزیر شیخ رشید
مقدس فاروق اعوان
بدھ 23 ستمبر 2020
15:35
(جاری ہے)
شیخ رشید نے مزید کہا کہ مریم نواز جس دن سچ بولیں گی اس دن ان کی سیاست کا آخری دن ہوگا۔
جب لیگی رہنما احسن اقبال نے شیخ رشید کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کے دعوی کے مطابق آرمی چیف سے کوئی ون آن ون ملاقات نہیں کی- تمام پارلیمانی قائدین کی موجودگی میں گلگت بلتستان کے حوالے سے ون پوائینٹ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے وفد کیساتھ شرکت کی- انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی وزراء اپنی سیاست کے لئے قومی اداروں کو سیاسی تنازعہ میں دھکیل رہے ہیں-قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا معاملہ پارلیمنٹ میں حل ہونا چاہیے جی ایچ کیو میں نہیں، نوازشریف کی صحت آپریشن کی متقاضی ہے ،اشتہاری کی درخواست پر منتخب وزیراعظم کو نااہل کیا گیا، یہ سوال ہم نے پہلے نہیں اٹھایا جو اٹھانا چاہیے تھا،شہبازشریف کو اگر علیحدہ ہونا ہوتا تو آج وہ وزیراعظم ہوتے، انہوںنے وزارت عظمیٰ پر بھائی کو ترجیح دی ،شہبازشریف بہت وفادار بھائی ہیں وہ کبھی علیحدہ نہیں ہوں گے۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی صحت آپریشن کی متقاضی ہے تاہم جب تک کورونا ہے تو ان کا آپریشن نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا امیون سسٹم کمزور ہے اس لیے ان کا ادویات سے علاج جاری ہے۔مزید اہم خبریں
-
امریکا ایران کو مذاکرات کیلئے فیلڈمارشل پر بھروسہ تھا انہیں پتا تھا کہ یہ آدمی سیدھی اور سچی بات کرےگا
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
ہمارے لیے موت آسان ہوگئی، صومالیہ میں یرغمال پاکستانی کا نیا ویڈیو بیان
-
لاہور کے علاقے سندر میں افسوسناک واقعہ، کھلا مین ہول ایک اور معصوم زندگی نگل گیا
-
امن معاہدے کے بعد ایرانی کرنسی کی قدر ہزاروں روپے بڑھ گئی، 48 گھنٹے میں 60 ارب ریال کی فروخت
-
پاکستان: مشکلات کے باوجود گزشتہ سال بچوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں
-
امریکہ ایران مفاہمت: یو این کا امدادی راہداری کھولنے کا مطالبہ
-
وبائی امراض پر عالمی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کا مطالبہ
-
یوکرین: کیئو پر روسی حملے میں شہری ہلاکتیں اور ثقافتی ورثہ کا نقصان
-
یو این چیف اظہار یکجہتی کے لیے گینگ وار سے متاثرہ ہیٹی کا دورہ کرینگے
-
غزہ: اسرائیلی ’پیلی لائین‘ کی توسیع، درجنوں فلسطینی خاندان بے گھر
-
پنجاب کے مجموعی قرضوں میں اضافہ، حجم 1760ارب روپے تک پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.