پی ٹی آئی اور جی ڈی اے مل کر سندھ کے عوام کا مقدمہ لڑے گی، خرم شیر زمان

بدھ 23 ستمبر 2020 17:21

پی ٹی آئی اور جی ڈی اے مل کر سندھ کے عوام کا مقدمہ لڑے گی، خرم شیر زمان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے مل کر سندھ کے عوام کا مقدمہ لڑے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان نے جی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل ایاز لطیف پلیجو سے رابطہ کیا جس میں سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل ایاز لطیف پلیجو نے سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے نقصانات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر خرم شیر زمان نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے بارش متاثرہ علاقوں میں امدادی کام کر رہی ہے،پی ٹی آئی اور جی ڈی اے مل کر سندھ کے عوام کا مقدمہ لڑے گی۔تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور ناکام ہوچکی ہے۔