
ڈپارٹمنٹ کرکٹ کا باب بند، سیزن میں کوئی ٹورنامنٹ نہیں ہوگا:ندیم خان
کوشش کی گئی ہے کہ اس نئے سسٹم کی وجہ سے بیروزگار ہونیوالوں کو مواقع دیئے جائیں: ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس و ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی
ذیشان مہتاب
بدھ 23 ستمبر 2020
17:54

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نئے ڈومیسٹک سسٹم میں خامیوں کو دور کرکے ایسا نظام لایا جارہا ہے جس میں مقابلے کا رجحان نظر آئے۔
اس نظام کے ثمرات اگلے دو سے تین سالوں میں سامنے آئیں گے۔ پاکستان کرکٹ کو اوپر لے جانے کے لئے پاکستان وے کے نام سے ایک مربوط پالیسی بنائی جارہی ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں ڈومیسٹک کرکٹ میں اداروں کا کردار ختم کرتے ہوئے اسے چھ صوبائی ایسوسی ایشنوں کی سطح پر استوار کیا ہے تاہم اسے ابھی تک فرسٹ کلاس کرکٹ کےلیے کوئی بھی قابل ذکر سپانسر نہیں مل سکا ہے اور بورڈ کو تمام اخراجات خود برداشت کرنے پڑ رہے ہیں جن میں کرکٹرز کو دیے جانے والے معاوضے اور کوچنگ سٹاف کی تنخواہیں بھی شامل ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو مسترد کر دیا ہے ۔ یہ موقف پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق، ٹیسٹ کپتان اظہر علی اور کرکٹر محمد حفیظ کے لیے مایوس کن تھا۔ جنہوں نے گذشتہ دنوں وزیر اعظم کی توجہ کرکٹرز کے بیروزگار ہونے پر دلائی تھی۔ ندیم خان نے کہا کہ کچھ ایسے مشکل فیصلے کئے گئے ہیں جن پر عمل درآمد آسان کام نہیں تھا۔ امپائروں اور میچ ریفریز کی تعداد کو کم گیا ہے۔ کوالٹی پچوں کے لئے ایک پچ پالیسی بنائی گئی ہے ۔مشہور پچ کنسلٹنٹ اینڈی اٹکنسن کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے قائد اعظم ٹرافی میں سینٹر پچوں پر میچ کرائے جائیں گے اور ان پچوں کو سیزن میں کم سے کم استعمال کیا جائے گا۔ کوچنگ کے نظام میں شفافیت لائی جارہی ہے۔ اپنے دور مشہور کرکٹرز اب کوچنگ کریں گے۔ ہر کوچ کے لئے سزا اور جزا کا نظام موجود ہے۔ ہوسکتا ہے کہ ہم سے بھی غلطیاں سرزد ہوں لیکن اس نظام کو دنیا کے بہترین نظام کی طرح بنانے کے لئے بھرپور کوشش کررہے ہیں ۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سپین کا اسرائیلی ٹیم کی شرکت پر فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے بائیکاٹ کا عندیہ
-
الیکٹرانک گیمز کی ترقی پر بات چیت کے لیے سعودی وفد کا دورہ جاپان
-
ٹاپ سیڈڈ نیل الیگزینڈررابرٹسن کا انگلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ کے رائونڈ32 میں سفر تمام
-
اینڈی پائی کرافٹ بھارتی ٹیم کیلئے فکس ریفری ہیں : رمیز راجہ
-
مکی آرتھر ایشیا کپ میں بابر اعظم کی عدم شمولیت پر حیران
-
جعلی فٹبال ٹیم، انسانی سمگلر کے بڑے انکشاف سامنے آ گئے
-
صائم ایوب نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا
-
ایشیا کپ سے دستبرداری کے فیصلے پر پاکستان کو کتنا مالی نقصان ہوسکتا تھا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
-
ہم اب تک اپنا بیسٹ نہیں دے سکے، مڈل آرڈر میں بیٹنگ بہتر کرنےکی ضرورت ہے : سلمان علی آغا
-
یو اے ای جیسے کمزور حریف کیخلاف پوری جان مارنے کے بعد پاکستان کی فتح
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرمناک کارکردگی کا سلسلہ جاری
-
ایشیا کپ سپر 4 میں پہنچنے کا آخری موقع، یو اے ای نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.