
نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کیلئے میچ آفیشلز کے پینل کا اعلان
ایلیٹ پینل میں شامل تمام 14 امپائرز اور 6 ریفریز ہی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ میں فرائض انجام دیں گے سپلیمنٹری پینل میں شامل میچ آفیشلز سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں ذمہ داریاں نبھائیں گے
جمعرات 24 ستمبر 2020 15:07
(جاری ہے)
اس میچ میں آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں ضمیر حیدر اور فیصل خان آفریدی کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ قیصر وحید کو تھرڈ امپائر اور آفتاب گیلانی کو فورتھ امپائرکی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔
اس میچ میں پلیئنگ کنڑول ٹیم کی سربراہی میچ ریفری اقبال شیخ کو دی گئی ہے۔ایونٹ کا فائنل 18 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جہاں آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل آف امپائرز میں شامل احسن رضا اور آصف یعقوب بطور آن فیلڈ امپائرز ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ ایونٹ کے سب سے بڑے معرکے میں میچ ریفری کے فرائض آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ریفریز میں شامل محمد جاوید ادا کریں گے۔پی سی بی کے 6 رکنی ایلیٹ پینل برائے میچ ریفریز میں علی نقوی (لاہور)، افتخار احمد(کراچی)، محمد انیس (لاہور)، محمد اقبال شیخ (حیدرآباد)، ندیم ارشد (فیصل آباد)اور پروفیسر جاوید ملک (ملتان)شامل ہیں۔ پی سی بی کے 14 رکنی ایلیٹ پینل برائے امپائرزمیں احسن رضا (لاہور)، آفتاب حسین گیلانی (بہاولپور)، آصف یعقوب (اسلام آباد)، فیصل خان آفریدی (سرگودھا)، غفار کاظمی (لاہور)، عمران جاوید (کراچی)، ناصر حسین سینئر (لاہور)، قیصر وحید (لاہور)، راشد ریاض وقار (لاہور)، ثاقب خان (ایبٹ آباد)، شوزب رضا (لاہور)، سید امتیاز اقبال (کراچی)، ولید یعقوب (لاہور)اور ضمیر حیدر (لاہور) شامل ہیں۔منیجر امپائرز اینڈ میچ ریفریز بلال قریشی کا کہنا ہے کہ سال 2004 کے بعد اب تک کوئی نیا پاکستانی آئی سی سی کے ایلیٹ پینل برائے میچ ریفریز میں جگہ نہیں بناسکا جبکہ 15 سال قبل ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ندیم غوری کے بعد ہمارا کوئی نیا امپائر بھی اس سطح پر نہیں پہنچ سکا، لہٰذا پی سی بی ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے دوران اپنے میچ آفیشلز کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ آئی سی سی کی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرسکیں۔بلال قریشی کا کہنا ہے کہ اس پورے ٹورنامنٹ کے لیے صرف ایلیٹ پینل میں شامل میچ آفیشلز کی تقرری کا مقصد ڈومیسٹک کرکٹ کے معیار کو مزید بہتر بنانا اوران میچ آفیشلز کو فیصلہ سازی اور مین منیجمنٹ سے متعلق اپنی صلاحیتوں کیاظہار کا بھرپور موقع فراہم کرنا ہے، جس سے پی سی بی کو ایک سال بعد ان کی کارکردگی جانچنے میں بھی مدد ملے گی اس دوران پی سی بی کی جانب سے پہلی مرتبہ متعارف کروائے گئے سپلیمنٹری پینل میں شامل امپائرز اور ریفریز یکم اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں ذمہ داریاں ادا کریں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کا ایشیا کپ کیلئے ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈکیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس پر سوالیہ نشان لگ گیا، بھارت نئی چالیں چلنے لگا
-
دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان شاہینز سکواڈ کا اعلان
-
ناقابلِ شکست پاکستان ، ہاکی ایشیا کپ انڈر18 کے فائنل میں پہنچ گیا
-
تیسرا ٹیسٹ، لارڈز گراؤنڈ پرسکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات
-
پاکستان کو ایشیائی سکواش میں ایک اور کامیابی
-
فیفا رینکنگ: پاکستانوویمنز ٹیم 157ویں نمبر پر آ گئی
-
قومی ہاکی ٹیم فول پروف سیکیورٹی ملنے پر ہی بھارت جائے گی، رانا مشہود
-
سلمان علی آغا نے بابر اعظم کو فلمی ہیرو قرار دے دیا
-
برائن لارا نے مجھے کہا تھا کہ تمہیں 400 رنز کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کرنی چاہیے تھی : وِیان ملڈر
-
ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ(کل )شروع ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.