دُبئی میں افغانی نے50 درہم کے جھگڑے پر خاتون کو قتل کر دیا

ملزم نے جنسی عمل میں ناکامی پرخاتون سے رقم واپس مانگ لی تھی، انکار پر اس کی جان لے لی

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 28 ستمبر 2020 14:02

دُبئی میں افغانی نے50 درہم کے جھگڑے پر خاتون کو قتل کر دیا
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 ستمبر2020ء) دُبئی میں ایک افغانی نے انتہائی معمولی رقم کے جھگڑے پر مسا ج کرنے والی خاتون کی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ دُبئی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 42 سالہ افغانی ملزم کا ایک مساج کرنے والی ویت نامی خاتون سے 100 درہم کے عوض مساج اور جنسی عمل کا معاہدہ طے پایا تھا۔ تاہم ملزم نے مساج کروا لیا مگر جنسی عمل میں ناکامی پر خاتون سے مطالبہ کیا کہ وہ اسے 50 درہم واپس کر دے ۔

خاتون کی جانب سے رقم سے انکار پرملزم نے اسے سکارف کی مدد سے گردن گھونٹ کر مار ڈالا۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ انٹرنیشنل سٹی کے علاقے سے گزر رہا تھا، جہاں اسے ایک مساج سنٹر نظر آیا۔ اس وقت وہاں ایک خاتون کے علاوہ اور کوئی نہیں تھا۔ خاتون نے اسے پیش کش کی کہ وہ مساج کے علاوہ اسے جنسی لذت بھی فراہم کرے گی، بدلے میں وہ اس سے 100 درہم لے گی۔

(جاری ہے)

ملزم نے اس کی پیش کش قبول کرتے ہوئے 100 درہم پیشگی ادا کر دیئے تاہم مساج کے بعد جنسی عمل میں ناکامی پر اس نے خاتون سے مطالبہ کیا کہ وہ اسے 50 درہم واپس کر دے، کیونکہ اس کی جنسی صلاحیت بہت کم ہے۔ان دونوں کے درمیان کچھ معاملہ نہیں ہوا۔ تاہم خاتون کی جانب سے رقم واپسی سے انکار کیا گیا تو ملزم نے بپھر کر وہیں موجود پڑے ایک سکارف سے اس کی گردن دبائی اور پھر بجلی کی ایک تار بھی اس کی گردن پر زور سے کس کر اسے مار ڈالا۔

واقعے کے بعد ملزم نے خاتون کے مساج سنٹر میں پڑے زیورات بھی لُوٹ لیے۔فرار ہونے سے پہلے اس نے مساج سنٹر میں لگے کلوز سرکٹ کیمرے کو بھی توڑ ڈالا تاکہ پولیس کے ہاتھ میں کوئی ثبوت نہ آئے۔ تاہم پولیس نے علاقے میں نصب دیگر کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ جس نے قتل کی گھناؤنی واردات کا اعتراف کر لیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کے قتل کی واردات کا تین روز بعد عمل ہوا، جس کے بعد صرف 24 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ اس مقدمے کی اگلی سماعت یکم نومبر 2020ء کو ہو گی۔