
نواز شریف کی تقریر نے لیگی رہنماؤں کو مشکل میں ڈال دیا
کچھ لیگی رہنماؤں سے بات ہوئی وہ نواز شریف کی تقریر کے بعد وہ بہت اپ سیٹ ہیں،ان کا خیال ہے کہ نواز شریف نے ہمارے لیے سیاست کرنا مشکل کر دیا ہے،نیب زدہ رہنماؤں کو پھر سے گرفتاری کا خطرہ ہونے لگا۔سینئر صحافی رؤف کلاسرا کا تجزیہ
مقدس فاروق اعوان
ہفتہ 17 اکتوبر 2020
11:36

(جاری ہے)
یہاں تک کہ مریم نواز کا رویہ بھی اتنا جارحانہ نہیں تھا جس کے لیے وہ مشہور ہیں۔
رؤف کلاسرا نے مزید کہا کہ موجودہ آرمی کمانڈ کے لیے بھی نواز شریف کی تقریر سرپرائز تھا۔وہ یہ توقع نہیں کر رہے تھے کہ نواز شریف آرمی چیف کا نام لے کر ان پر الزامات لگائیں گے۔اس قبل نواز شریف نام لیے بغیر تنقید کیا کرتے تھے لیکن اب وہ ایک قدم آگے چلے گئے ہیں۔نواز شریف نے سیدھے الفاظ میں کہا کہ میں آپ کو چھوڑوں گا نہیں،میں آپ کا حساب لوں گا۔حالانکہ زیادہ گلہ پیپلز پارٹی کا بنتا تھا، کیونکہ ان کے ساتھ ماضی میں وہ کچھ ہوتا رہا جس پر وہ تنقید کر سکتے تھے۔لیکن پیپلز پارٹی اس حد تک نہیں گئی۔نواز شریف نے تو 72 سال کے مسائل کا ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ کو قرار دیا۔سینئر صحافی نے مزید کہا کہ نواز شریف نے 71 کی جنگ کا بھی حساس موضوع چھیڑا۔انہوں نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نام بھی لیا۔علاوہ ازیں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کے بارے میں بھی سخت گفتگو کی،ہم نے پہلی بار دیکھا کہ پنجاب سے تین بار وزیراعظم بننے والے شخص نے اسٹیبلشمنٹ پر اتنی الزام تراشی کی۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے :مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف مصر سے وطن واپس لوٹتے ہی سرکاری امور نمٹانے میں مصروف ہوگئے
-
سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی اسلام آباد میں مقیم سفیروں کو پاک افغان سرحد پر حالیہ پیش رفت پر جامع بریفنگ
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے تمام مراحل میں شفافیت اور معینہ مدت میں عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
-
پنجاب کے تمام ٹال پلازوں پر پرچی سسٹم ختم کر کے مکمل ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا فیصلہ
-
جماعت اسلامی کا ریلوے کیلئے10 سالہ منصوبہ کے تحت10 ارب ڈالر مختص کرنےکا مطالبہ
-
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی رہنما راشد حسین ربانی کوخراج عقیدت
-
پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان رواں ہفتے کے دوران سٹاف سطح کے معاہدے پر دستخط ہونے کاامکان ہے، وفاقی وزیرخزانہ
-
سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی اسلام آباد میں مقیم غیر ملکی سفارتی مشنز کے نمائندوں کو پاک افغان سرحد پر حالیہ پیش رفت پر بریفنگ
-
ادویات اور ویکسین کا دیگر ممالک پر انحصار کم کرنے کے لئے محققین کو کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ عمران نذیر
-
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ڈیجیٹل تعاون اور انوویشن کے فروغ پر اتفاق
-
گورنر صاحب! آپ کو خیبرپختونخواہ پہنچنا چاہیئے، بلاول بھٹو زرداری کی فیصل کریم کنڈی کو ہدایت
-
بصارت سے محروم افراد کو فعال طور پر سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے،صدرِ آصف علی زرداری کا سفید چھڑی کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.