گوہر آباد اور چلاس سٹی میں تعلیمی جرگوں کاانعقاد

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 13:16

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : ضلع دیا مرکے علاقے گوہر آباد اور چلاس سٹی میں تعلیمی جرگوں کاانعقاد کیا گیا? جس میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ، خرم آغا، فورس کمانڈر نادرن ایریا میجر جنرل جواد احمد، انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ، ڈاکٹر مجیب الرحمن ،دیا مر کے علمائ کرام ،عمائدین ،سول و عسکری حکام اور نہ صرف لوگ ، بلخصوص نونہار بچوں کی بڑی تعداد نے جوش و خروش سے شرکت کی ? جرگہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر ایف سی این اے نے بتایا کہ تعلیمی جرگہ کا مقصد ضلع دیامر میں لڑکوں اور لڑکیوں کو وسیع پیمانے پر تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

کمانڈر ایف سی این اے نے دیامر کے رہائشیوں کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ دیامر کے عوام محب وطن پاکستانی ہیں اور انہوں نے ہمیشہ دوسروں کے لئے مثالیں قائم کیں اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کمانڈر ایف سی این اے نے گوہرآباد اور چلاس کو اپنے پہلے دوریکیلے فرض سمجھ کر منتخب کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے گوہر آباد کے مذہبی اسکالرز ، عمائدین اور لوگوں کو دلی خراج تحسین پیش کیا،جنہوں نے کیڈٹ کالج چلاس کے لئے اپنی سرزمین کو وقف کرکے آئندہ نسلوں کی تعلیم کے لئے صدقہ جاریہ کے لئے ایک مثال کیاہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ ایف سی این اے دیامر کے طلبہ، جو ملک کے مختلف اسکولوں اور کالجوں میں زیر تعلیم ہیں کی کفالت اور مدد جاری رکھے گی۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو کم کرنے میں جنگلات کے اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے ، انہوں نے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ترغیب دی۔ کورونا وائرس کی ممکنہ نئی لہر سے خبردار کرتے ہوئے کمانڈر ایف سی این اے نے ایس او پیز کی عمل کر نے پر زور دیا۔آخر میں کمانڈر ایف سی این اے نے زندگی کے تمام شعبوں میں میرٹ اور انصاف کی اہمیت پر زور دیا اور یقین دلایا کہ جی بی گورنمنٹ اور پاک آرمی جی بی میں پورے دل سے تعلیم کو فروغ دیتی رہے گی۔