پیپلزپارٹی آزاد کشمیر وسیالکوٹ کے رہنمائوں کا گوجرانوالہ جلسے میں کشمیریوں کی نمائندگی کرنے پر بلاول سے اظہار تشکر

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 17:15

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی آ زاد جموں و کشمیر اور سیالکوٹ کے راہنمائوں ملک ضرار، حاجی محمد عارف، اظہر دیال، جاوید ہیپی بٹ، علی اعوان، خواجہ اویس مشتاق،امتیاز ٹائیگر،ماسٹر شفیع، شکیل علوی،رشید سندھو، مقصود بٹ اور میاں اشرف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اپنی طرف سے اور تمام کشمیر یوں کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے گوجرانوالہ کے جلسہ میں اپنی تقریر میں کشمیری مسلمانوں کی بھر پور نمائندگی کی اور آزادکشمیر کے وزیر اعظم پر جو ایف آئی آر نیازی حکومت نے کی اس کی بھی بھرپور مزمت کی. بلاول بھٹو زرداری نے ثابت کیا کہ کشمیر اور کشمیری عوام کا اصل ترجمان کون ہے اور یہ بات صاف طور پر واضع ہو گئی ہے کہ عوامی لیڈر بلاول بھٹو زرداری ہی ہے اور ایسے لیڈر ہی کو وزارت عظمیٰ ملنی چاہئے تاکہ ملک و قوم ترقی کی راہوں پر گامزن ہو سکے اور کشمیر کا مسلہ حل ہونے میں مدد مل سکے�

(جاری ہے)